The proof of Nawaz Sharif's corruption - Insaf Blog | Pakistan Tehreek-e-Insaf
hassan-hussain-nawaz-mafroor-insaf-blog

بیٹوں کا مفرور ہونا میاں نواز کے کرپٹ ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

یوں تو احتساب عدالت نے میاں نواز کو کرپشن میں ملوث ثابت ہونے پہ 7 سال قید بامشقت و 5 ارب روپے تک کا جرمانہ کردیا ہے۔ مگر نواز لیگیوں اور میڈیا میں بیٹھے ان کے حواریوں نے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے حقائق کو توڑ مروڑ کر کچھ اسطرح سے پیش کرنا  شروع کیا ہے کہ میاں صاحب  عوام کی نظروں میں مجرم کے بجائے مظلوم بن جائیں۔

کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ ہمارے ملک میں مظلوم منجن آسانی سے بکتا رہا ہے۔ 

مگر اس بار طاقتور سوشل میڈیا کے ذریعے ہر پراپیگنڈا کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ اور اسی وجہ  اب تک ن لیگ کا مکر و فریب پہ مبنی بیانیہ بر طرح ناکام ہوا ہے۔ 
جس کی وجہ سے ان کو عام انتخاب میں منہ کی کھانی پڑی۔ 

جہاں ایک طرف ن لیگ کا مظلوم بننے کی ہر ممکن کوشس جاری و ساری ہے وہاں عام عوام ان کا سارا کھیل سمجھ بیٹھی ہے۔

کیونکہ میاں نواز کے دونوں بیٹوں کا۔عدالت سے بھاگ جانانہ  اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہے کہ جو بھی مال ان کے پاس ہے وہ کرپشن کا ہے۔ ورنہ حلال اور اپنی محنت کا ہوتا تو سینہ تان کر۔عدالت آتے اور رسیدیں دکھا کر اپنا مال حلال ثابت کرتے۔ 

ویسے کیسی بد بخت اولاد ہے کہ جن کیلئے میاں نواز نے غریب عوام کے بچوں کا نوالہ چھین کر دولت جمع کی وہ محض دولت بچانے کیلئے نہ اپنی ماں کے جنازے کو کاندھا دینے آئے اور نہ باپ کو جیل کی سلاخوں سے بچانے۔ 

شاید حرام مال پہ پالنے کا انجام یہی ہوتا ہے۔ 

لگ یہ رہا کہ میاں صاحب نے دولت اور جائیداد اپنے بیٹوں کے نام ہی اس لئے رکھی کہ یہ دلیل دے سکے کہ دادا نے پوتوں کو دی۔ 

بیٹوں کو غیر ملکی شہری اسلئے رکھا کہ پاکستان کا قانون ان پہ لاگو نہ ہوسکے اور ان کو گرفتار کرکے عدالتی کاروائی میں شامل نہ کیا جاسکے۔ 

کیونکہ جب تک ملزم  عدالتی کاروائی میں شامل نہ ہو اس کے خلاف نیب کیس آگے نہیں بڑھ سکتا۔ 
اس سارے کھیل میں جہاں میاں نواز اور بیٹی کو جیل ہوئی وہاں ان کے بیٹے اور انہی جائیداد محفوظ رہی۔ 

مگر عوام پاکستان سمجھ بیٹھی ہے کہ حسن و حسین نواز مفرور ہی اسلئے ہیں کہ جو بھی مال و جائیداد ان کے پاس ہے وہ دادا کا دیا ہوا نہی پاپا کے  کرپشن کی کمائی ہے۔  

جس کی سزا میاں صاحب بھگت رہے ہیں