Pakisanio Jaagty Rehna - Insaf Blog by Yar Mohammad Khan | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Pakistanio-Jagty-Rehna-Insaf-Blog

 

موجودہ حکومت کے خلاف اپوزیشن، میڈیا جس میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا ہاؤسز بھی شامل ہیں مسلسل پروپیگنڈہ کررہے ہیں.
اس پروپیگنڈہ کا بنیادی مقصد عوام کے ذہنوں میں موجودہ حکومت سے متعلق ابہام پیدا کرنا ہے . اسکی ایک چھوٹی سے مثال بی بی سی نیوز ہے جو ایک طرف پی ٹی ایم کو مسلسل پروموٹ کررہا  ہے اور دوسری طرف وہ موجودہ حکومت کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہے.

عمران خان کی حکومت نے آتے ہی بین الاقوامی سطح پر چند غیر معمولی اقدامات کئے ہیں جس سے امریکہ اور اسکے تمام اتحادیوں کے مفادات کو کاری ضرب پڑی ہے. اب وہ یہ چاہ رہے ہیں کہ کسی بھی طریقے سے پاکستانیوں کے ذہن میں یہ بات ڈال دی جائے کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور اس کے ہوتے ہوئے پاکستان کبھی ترقی نہیں کرسکتا

 پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اور اسے معاشی بدحالی کا سامنا ہے لیکن عمران خان کی حکومت نے معیشت کو بہتر کرنے کیلئے چند قابل ذکر اقدامات کیئے ہیں جو اپوزیشن پارٹیوں اور میڈیا ہاوسز کو ہضم نہیں ہورہے. زرداری اور نوازشریف کے دور حکومت میں پاکستان کے مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات تاریخ کی بدترین سطح پر آگئے تھے اور کوئی بھی ملک پاکستان کی مدد کرنے کو تیار نہیں تھا کیونکہ وہ تمام ممالک اپنے ملک کے اثاثوں کے امین ہیں اور انہیں یہ یقین تھا کہ اگر زرداری یا نوازشریف حکومت کو مالی مدد فراہم کی گئی تو یہ امداد ان چوروں کی تجوریوں میں جمع ہوجائے گی

لیکن عمران خان کے آنے کے بعد اب دنیا کو یہ معلوم ہوگیا ہے کہ پاکستانی قوم واقعی تبدیلی چاہتی ہے اور بحیثیت قوم اپنی حالت بدلنا چاہتی ہے. ابھی تو شروعات ہے جب کڑا احتساب شروع ہوگا تو ہم سب دیکھیں گے کہ کس طرح سے دنیا پاکستان اور پاکستانی حکومت کی مدد کرتی ہے. پاکستان میں صرف ایک دفعہ نظام کو ٹھیک ہو لینے دیں تو انشاءاللہ ہمیں ہمارا کھویا ہوا مقام بھی واپس ملے گا اور پاکستان دنیا کے پراثر ترین ممالک کی صف میں آپکو کھڑا نظر آئے گا.
میری تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ خدارا ہر پروپیگنڈہ پر ڈھنڈورا پیٹنے سے پہلے اسکی تصدیق کرلیا کریں. پاکستان تحریک انصاف کے تمام ممبرز جو سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں کا یہ فرض بنتا ہے کہ نہ خود اس پروپیگنڈہ کا شکار بنے بلکہ جیسے ہی انہیں کسی پروپیگنڈہ کے بارے میں پتہ چلتا ہے اس کے خلاف محاذ بنالیں.

پروپیگنڈا کی بنیاد پر جنگوں میں بہت سے ممالک کو جیت اور شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے.
ہم تمام پاکستانیوں کا یہ یقین ہونا چاہیئے کہ پاکستان کلمہ کے نام پر پہلا اسلامی ملک ہے اور اسکی حفاظت اللہ تعالی خود کررہے ہیں. پاکستان نے حالیہ جن گوریلا جنگوں میں کامیابی حاصل کی ہے دنیا کی تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی. پاک فوج اور موجودہ حکومت اپنا اپنا کردار ادا کررہی ہے لیکن یہ اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اس ملک کے تحفظ اور ترقی کیلئے اپوزیشن پارٹیوں اور ملکی و غیر ملکی میڈیا کے پروپیگنڈا کا بھرپور مقابلہ کریں کیونکہ جب تک پاکستان ہے ہم آزاد قوم کی حیثیت سے جانے جائینگے. آزادی کی قیمت معلوم کرنی ہو تو فلسطین، کشمیر، چیچنیا، عراق، لیبیا، شام کے عوام سے پوچھیں.
تو کیا آپ سب تیار ہیں پاکستان کے خلاف ہر قسم کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے؟