PTI Youth Karachi division peace march.

Sunday, 16 March 2014 10:14 | READ 3139 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(2 votes)

انصاف یوتھ ونگ کراچی ریجن کا تبت سینٹر سے مزار قائد تک انصاف یوتھ ونگ سندھ کے صدر میر احسن نواز پنھور، امجد آفریدی ڈویزنل صدر کراچی کی رہنمائی میں امن ریلی نکالی گئی، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری اور ایم پی ای سید حفیظ الدین، نجیب ھارون، فردوس شمیم نقوی، میر عتیق ٹالپر، مشتاق آفریدی، مولابخش سومرو، محمد عادل صدیقی، سلمان خان، سربلند، خان، سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان و عہدیداران بھی موجود تھے، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی سمیت سندھ بھر میں امن لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریگی، پی ٹی آئی یوتھ کے رہنمائوں نے کہا کہ ہم سندھ پولیس اور رینجرزکی کارکردی سے مطئمن ہیں، کراچی میں نکالی گئی امن ریلی کا آغاز تبت سینٹر کراچی سے ہوا جو کہ ایم اے جناح روڈ سے مزار قائد تک پہنچی، امن ریلی کا مقصد کراچی کے شہریوں کو یہ پیغام پہنچانا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ بھر سمیت کراچی میں بڑھتی ہوئی بد امنی کے خلاف عام شہریوں کے ساتھ ہے۔

Reported by: Imran Ali Khan Qambrani

Provencial Information Secretary Insaf Youth Wing SINDH

This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. | www.fb.com/Sindh.IYW