PTI Labour Wing Press Conference (13 May,2016)

Friday, 13 May 2016 18:35 | READ 600 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

چیئرمین سیکرٹریٹ ،پاکستان تحریکِ اِنصاف پنجاب

11 ۔ایبک بلاک، نیوگارڈن ٹاؤن لاہور

پریس کانفرنس 13 مئی 2016



لاہور( )پاکستان تحریک انصاف لیبرونگ کا اجلاس چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں زیرصدارت مرکزی صدر لیبرونگ اشرف سوہنا منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب بھرسے لیبرونگ کے رہنماؤں نے شرکت کی ، اجلاس میں لیبرونگ کے آئندہ کے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ، پنجاب بھر میں لیبرونگ کی تنظیموں کو فعال بنانے پر زور دیا گیا، اجلاس کے بعد اشرف سوہنا نے رانا عبدالسمیع ، ڈاکٹر صدیق ، ملک غلام عباس ،محمد اقبال ، امین ذکی اور رفیق نثار کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے یہ ذمہ دار سونپی ہے ، میں اس ذمہ داری بڑے احسن طریقے سے نبھانے بھرپور کوشش کروں گا، گذشتہ دورِحکومت میں شہبازشریف کی حکومت میں بطور لیبروزیر کا م کرچکا ہوں اور میں اپنے وزارت کے د ور میں شہبازشریف کو بڑاسمجھایا کہ وہ لیبرقوانین پر عملدرآمد کروائیں لیکن وہ اس میں سنجیدہ نہیں تھے اور اب جبکہ مجھے لیبرونگ سے الگ ہوئے بھی پانچ سال ہوگئے ہیں او ر پورے پنجاب میں ابھی تک لیبر قوانین پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، محنت کشوں کے بچوں کی شادی گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ اورسکالرشپ کی رقم پچھلے تین سالوں سے روک رکھی ہے،مزدوروں کے لئے بنے ہوئے قانون کے مطابق ان کی امددد نہیں کی جاتی اور ان کے فنڈز منجمد کئے ہوئے ہیں، جبکہ میاں شہبازشریف حبیب جالب کے شیر پڑھتے ہوئے نہیں تھکتے ، انہوں نے کہاکہ 176 ارب روپے غریبوں کے منجمد کئے ہیں، اسحاق ڈار 176 ارب روپے اگر صوبوں کو جاری کردیں تو ملک سے 50 فیصد غربت ختم ہوسکتی ہے ، چیف منسٹر پنجاب بھی اس گرانٹ کو مزدوروں میں تقسیم کرنے کی کوشش نہیں کرتے ، انہوں نے کہا کہ حکومت مگر مچھ کے آنسوں بہانے کی بجائے منجمد کئے ہوئے 176 ارب روپے فوری صوبوں کو جاری کرے ، انہوں نے کہاکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو پورے ملک سے مزدوروں کو اکٹھا کر کے شہبازشریف کے لاہور میں موجود چاروں گھروں گھیراؤں کرے گی، اشرف سوہنا نے کہاکہ تحریک انصاف کے جلسوں میں پانامہ لیکس کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے حقوق کو پر بھی بات کی جائے گی، مئی میں کوئٹہ اور کراچی میں جلسے کریں گے اور جون میں کے پی کے میں بھی جلسہ کیا جائے گا

میڈیاسیل

13-may 13-5-16 URGENT PTI Labour wing Press conference news