ISF protest against Kasur incident (Aug 13, 2015)

Friday, 14 August 2015 16:20 | READ 1938 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(2 votes)

پریس ریلیز


اسلام آباد13اگست( ) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نے وفاقی دارالحکومت میں قصور واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور واقعے میں ملوث کرداروں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سینکڑوں طلبہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ISFکے مرکزی صدر ارسلان چوہدری نے قصور واقعے کی شدید مذمت کی۔ ان کاکہنا تھا کہ قصور میں بااثر افراد نے حکومتی جماعت سے وابستہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی سرپرستی میں حیوانیت کا مظاہرہ کیا جس سے انسانیت کا سرشرم سے جھک گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کے واقعے کی شدید مذمت کی تاہم حکومتی وزراء انواع و اقسام کے بیانات جاری کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے متاثرہ بچوں کے اہل خانہ کی داد رسی کی بجائے ہراساں کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت ہٹ دھرمی ترک کرے اور واقعے میں ملوث کرداروں کو عبرتناک انجام کے حوالے کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت اپنی روش تبدیل نہیں کرے گی تو انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہو گی اور پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر ISFخیبرپختونخواہ کے صدر سجاد فیاض، حمزہ عباسی اور مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ