PTI News Abdul Aleem Khan 31-5-2017

Thursday, 01 June 2017 07:28 | READ 587 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)


عدلیہ پرحملے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا ،نہال ہاشمی جذبات میں سچ بول گئے :عبدالعلیم خان
خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والوں کو کٹہرے میں آنا ہی پڑا ، جلد نواز شریف بھی پیش ہوں گے
لاہور۔31مئی:۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عدلیہ اور میڈیا پر حملے نواز لیگ کی پرانی تاریخ ہے ایک مرتبہ پھر عدلیہ پر شب خون مارنے کا طے شدہ منصوبہ بے نقاب ہو گیاہے اور نہال ہاشمی جذبات میں آکر وہ سچ بول گئے جو درحقیقت اعلیٰ سطحی پلا ن تھا عبدالعلیم خان نے یہاں چئیرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے عدلیہ کے خلاف زہر اگلنے کے بعد لیا جانے والا نام نہاد نوٹس کھلا ڈرامہ ہے اور اب نہال ہاشمی کو وقت سے پہلے "سیکرٹ آؤٹ" کرنے کی ویسی ہی سزا ملے گی جو مشاہد اللہ ،پرویز رشید اور طارق فاطمی بھگت چکے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کا وطیرہ ہے کہ پہلے اپنا کام نکالو اور پھر "مرغا" قربان کر دو اسی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اب جے آئی ٹی کو انڈر پریشر لانے کی کوششیں ہو رہی ہیں کبھی ایک اور کبھی دوسرا کارڈٖ کھیلا جاتا ہے لیکن انشاء اللہ تمام سازشیں ایک مرتبہ پھر ناکام ہوں گی اور پاناما کیس کے کردار اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے ۔
عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ درحقیقت خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والوں کو کٹہرے میں آنا پڑا ہے انشاء اللہ جلد ہی نواز شریف بھی پیش ہوں گے اور انہیں قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہونے جا رہا ہے اور اب قوم کو وہ صاف اور شفاف نظام ملے گا جس کی جنگ عمران خان گذشتہ 20سال سے لڑ رہے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مکمل صف بندی ہے کارکن ہر شہر میں نئے انتخابات کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں اور انشاء اللہ جیسے ہی انتخابات کا اعلان ہوا تحریک انصاف مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں ہو گی اور گذشتہ4برسوں سے عوامی حقوق پر