PTI NEWS (MPA) Shoaib Sadiiqui 16-4-2017

Sunday, 16 April 2017 20:49 | READ 422 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)


تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے وفد کی پی پی23کے ضمنی الیکشن کیلئے چکوال روانگی
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا مختلف علاقوں کا دورہ ،کارنر میٹنگز اور پولنگ ڈے کی تیاریاں
لاہور۔16اپریل:۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کی ہدایت پر پارٹی رہنماؤں کا وفد ایم پی اے شعیب صدیقی کی قیادت میں پی پی23کے ضمنی الیکشن کیلئے چکوال روانہ ہو گیا جن میں ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ ، رانا ندیم،محمد علی ڈوگر،رانا جاوید اقبال ،اعجاز ڈیال اور مہر واجد عظیم شامل ہیں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے تلہ گنگ چکوال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کارنر میٹنگز منعقد کیں اور بالخصوص پولنگ ڈے کی تیاریوں کے حوالے سے کئی ایک اجلاس منعقد ہوئے اور طے پایا کہ 18اپریل کو پی پی23 کے ضمنی الیکشن کی پولنگ پر مردوں اور خواتین کے دونوں کے سٹیشنوں پر افرادی قوت موجود ہو گی تاکہ ووٹروں کی مدد کی جا سکے تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی طرف سے خواتین کارکن بھی آج رات چکوال پہنچ رہی ہیں جو مختلف علاقوں میں ڈیوٹیاں سر انجام دیں گی۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ تمام تر سرکاری مشینری اس ضمنی الیکشن میں جھونک دی گئی ہے لیکن اس علاقے کے عوام بھی پنجاب بھر کی طرح نواز لیگ سے نالاں ہیں جس نے 4برسوں میں اس علاقے کی بہتر و ترقی کیلئے ایک دھیلے کا کام نہیں کیا اور انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس مرتبہ جیت عمران خان اور تحریک انصاف کی ہو گی شعیب صدیقی نے کہا کہ سنٹرل پنجاب سے تحریک انصاف کی ٹیم عبدالعلیم خان کی ہدایات کے مطابق اس علاقے میں بھرپور کام کرے گی اور ہم اپنے امیدوار کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالیں گے