PTI Resolution by MPA Shoaib Siddiqui (15 Mar,2017)

Thursday, 16 March 2017 13:07 | READ 59 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
محکمہ سکولز ایجوکیشن میں کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار
کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث افسران و اہلکاران ڈیوٹیاں دے رہے ہیں :ایم پی اے شعیب صدیقی
لاہور۔15مارچ :۔( )تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے محکمہ سکولز ایجوکیشن میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کارپیش کر دی ہے اس تحریک میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن میں 5کروڑ کے گھپلے ہوئے ہیں جبکہ محکمہ نے10ساتھیوں سمیت 4کروڑ 85لاکھ کی کرپشن میں ملوث آفیسر کو انکوائری مکمل ہونے کے باوجود CEOڈی جی خان تعینات کر رکھا ہے تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن میں جاری کیسز میں 19ویں سکیل کی 5خواتین اور13مرد آفیسرز کی بھی ترقیاں رکھی ہوئی ہیں شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی تنزلی میں افسروں کا بڑا ہاتھ ہے ،کرپٹ افسروں نے7کروڑ کے فنڈز میں سے 5کروڑ ڈکار لیے اسی طرح پنجاب میں تین چیف ایگزیکٹو آفیسرز سمیت19ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پر کرپشن کے کیسز ہوئے گھپلے فرنیچر کی خریداری کی مد میں کیے گئے انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے اہم ترین محکمے میں خریداری کی مد میں گھپلے اور فراڈ سے سرکاری تعلیمی نظام سے عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے اور محکمہ کی ساکھ کو بھی بھرپور نقصان پہنچ رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جوایماندار آفیسرز ہیں انہیں بھی تضحیک کا سامنا کرنا پڑتا ہے تحریک التو ائے کار میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ایک موقر اخبار میں اس خبر کی اشاعت سے صوبہ پنجاب کے ذی شعور شہریوں میں انتہائی بے چینی ،اضطراب اور غم و غصہ پایا جاتا ہے لہذااستدعا ہے کہ اس تحریک کو باضابطہ قرار دے کر اس پر ایوان میں بحث کرنے کی اجازت دی جائے ۔
***

15-marPTI RESOLUTION BY MPA SHOAIB SIDDIQUI 15-3-2017