PTI NEWS (MPA) SHOAIB SIDDIQUI 4-3-2017

Saturday, 04 March 2017 18:56 | READ 388 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)


آئندہ انتخابات کیلئے یونین کونسل کی سطح پر خواتین کے گروپس کی تشکیل کریں گے :شعیب صدیقی
تحریک انصاف کی کامیابی میں خواتین کا کردار نا قابل فراموش ہے ، این اے 122میں خطاب
لاہور۔4مارچ :۔( )تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی طرف سے یونین کونسل کی سطح پر خواتین کے گروپس تشکیل دیے جائیں گے جن میں متحرک سیاسی خواتین کو شامل کیا جائے گا تاکہ پولنگ ڈے پر لیڈیز پولنگ سٹیشنوں پر ہونے والی بے ضابطگیوں کو روکا جا سکے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کامیابی میں خواتین کا کردار نا قابل فراموش ہے جنہوں نے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں کلیدی کردار اد ا کیاہے شعیب صدیقی نے این اے122کے مرکزی دفتر میں ویمن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈیز ونگ اس قدر متحرک نہیں ہے جو جوش و جذبہ تحریک انصاف میں پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں نواز لیگ کو من مانی نہیں کرنے دیں گے اور تحریک انصاف کی خواتین ابھی سے انتخابی قواعد و ضوابط کی تربیت حاصل کریں تاکہ قانون کے اندر رہتے ہوئے انہیں اپنے حقوق کا علم ہو انہوں نے این اے122میں خواتین گروپس کی تشکیل کیلئے بعض اہم فیصلوں کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق پہلے مرحلے میں پی پی 147میں یونین کونسل کی سطح پر گروپس بنائے جائیں گے جسے بعد ازا سارے شہر میں تشکیل دیا جائے گا ۔
اجلاس میں ثانیہ کامران،نائلہ خان ،اورصائمہ بی بی نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماضی کی طرح خواتین آئندہ بھی عمران خان کے مشن کی تکمیل کیلئے میدان عمل میں ہوں گی اور بالخصوص عام انتخابات کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر یونین کونسل میں خواتین فعال انداز میں کام کریں گی ۔
***