Resolution of (MPA) Shoaib Siddiqui (1 Mar,2017)

Thursday, 02 March 2017 18:41 | READ 291 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
تحریک انصاف کی طرف سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد
ہر طبقہ اضطراب کا شکار ہے، وفاقی حکومت ہر 15دن بعد پیٹرول بم گرانا بند کرے :شعیب صدیقی
لاہور۔یکم مارچ :۔( ) پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرول کی مصنوعات میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی ہے پی ٹی آئی کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی کی طرف سے جمع کرائی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر 15دن بعد پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد انتہائی پریشانی اور اضطراب کا شکار ہوتے ہیں قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی مصنوعات میں اضافے سے نہ صرف کرائیوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ٹرانسپورٹیشن کے نام پر ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے عوام الناس کی اس پریشانی کو پیش نظر رکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کیاگیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے ۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ پہلے ہی عالمی منڈی کے مقابلے میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں زیادہ چارج کی جا رہی تھیں اور اب ا س میں ہر دو ہفتے کے بعد اضافہ کرنا عوام پر پیٹرول بم گرانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا کریڈٹ لے رہی تھی لیکن اب کسی جواز کے بغیر پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بڑھانا افسوسناک ہے جس سے ہر شہر ی متاثر ہو گا شعیب صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف اس زیادتی پر ایوانوں کے اندر اور باہر احتجاج کرے گی اور حکومت کو یہ اضافہ واپس لینے پر مجبور کیا جائے گا ۔
***

1-marRESOLUTION OF MPA SHOAIB SIDDIQUI 1-3-2017