Press Release of (MPA) Shoaib Siddiqui (25 Feb,2017)

Tuesday, 28 February 2017 05:34 | READ 530 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
لاہور شہر میں زندگی کی بنیادی سہولتوں کا فقدان ، ترقی کے دعوؤں کی قلعی کھول رہا ہے :شعیب صدیقی
ایم پی اے کی گڑھی شاہو دفترمیں کھلی کچہری ،لوگوں کے مسائل سنے ،آواز اٹھانے کی یقین دہانی
لاہور۔25فروری :۔( )تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ لاہور جیسے کاسموپولنٹن شہر میں پینے کے صاف پانی ، تعلیم ،صحت اور امن و امان جیسی بنیادی سہولتوں کا فقدان ترقی کے نام بہاد دعوؤں کی قلعی کھولنے کیلئے کافی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تجربہ کار ٹیم اور خادم ہونے کا دعوی کرنے والوں کا ہر ادارہ منہ چڑا رہا ہے جہاں غریب کی کوئی شنوائی نہیں اور ہر طرف لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہے شعیب صدیقی نے پی پی147کے مرکزی دفتر گڑھی شاہو میں منعقدہ کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ عوام نواز لیگ کے کھوکھلے دعوؤں اور جھوٹے وعدوں سے مکمل طور پر آشناہو چکے ہیں اور دوبارہ انہیں رہے سہے ووٹ بھی نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ اس علاقے کی بد قسمتی ہے کہ گذشتہ دور حکومت میں عبدالعلیم خان کی طرف سے شروع کیے گئے کروڑوں روپے کے منصوبے محض سیاسی مخالفت کی بناپرکھٹائی میں پڑے ہوئے ہیں جس کا نقصان یہاں کے عوام کو ہو رہا ہے شعیب صدیقی نے کہا کہ عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی طرف سے آج بھی این اے122اور پی پی147کے مختلف علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس سے لے کر فری ڈسپنسری کے منصوبے جاری ہیں جس سے لوگوں کو بلا تفریق سہولتیں بہم پہنچائی جا رہی ہیں انہوں نے مختلف علاقوں کے حوالے سے لوگوں کے مسائل سے اور انہیں متعلقہ محکموں تک پہنچانے اور پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کرنے کا یقین دلایا ۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ذوالقرنین ذکی، کاشف حفیظ کونسلر، حافظ فہد مغل کونسلر ، مبین کمبوہ ، ولیم بھٹی ، حافظ ذیشان،ناصر صدیقی ، ملک جاوید یوسف،باؤ جاوید ،حافظ عامرمغل اور محمد علی بھی اس موقع پر موجود ہے ۔
****

25-febPTI NEWS MPA SHOAIB SIDDIQUI 25-2-20172

25-febPTI NEWS MPA SHOAIB SIDDIQUI 25-2-20171