وزراء اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ،دست درازی ساری صحافی برادری کی توہین ہے :شعیب صدیقی

Thursday, 23 February 2017 18:26 | READ 644 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
انوشہ رحمان کے صحافیوں کے خلا ف رویے پر پی ٹی آئی کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں قرار داد مذمت
وزراء اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ،دست درازی ساری صحافی برادری کی توہین ہے :شعیب صدیقی
لاہور۔23فروری :۔( )پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کے صحافیوں کے خلاف رویے پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد مذمت جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجا ب اسمبلی کا معزز ایوان ملک میں آزادی صحافت کو پاکستان کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتا ہے لیکن وزیر مملکت انوشہ رحمان کی جانب سے سپریم کورٹ کے احاطہ میں ایک صحافی کے ساتھ اس کے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنا قابل مذمت ہے جنہوں نے اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کی غرض سے دشنام ترازی اور دست درازی کر کے ساری صحافی برادی کی توہین کی شعیب صدیقی نے کہا کہ انوشہ رحمان کے اس حد تک آمیز رویے کی پنجاب اسمبلی کا ایوان شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور تمام میڈیا ہاؤسز اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے تمام صحافیوں کے ساتھ بلا تخصیص اظہار یکجہتی کرتے ہوئے توقع کرتا ہے کہ تمام تر نا گزیر حالات کے باوجود صحافی اور صحافتی عملہ اپنی ذمہ داریاں با احسن و خوبی نبھاتے رہیں گے ۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب صدیقی نے کہا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں وزراء ایک دوسرے سے بازی لے جانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہے ہیں اور ایک وزیر کی کوتاہیو ں کو چھپانے کیلئے دیگر وزیروں نے بھی ایکا کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایسے رویے کو صحافتی تقاضوں کے بر عکس قرار دیتی ہے ۔ ***

22-febshoaib siddiqi