دنیا بھر میں بند ہونے والے کول پراجیکٹ پر پنجاب حکومت سیاسی دوکان چمکا رہی ہے :شعیب صدیقی

Wednesday, 22 February 2017 05:00 | READ 410 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے مضر صحت نتائج پر تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں قرار داد
دنیا بھر میں بند ہونے والے کول پراجیکٹ پر پنجاب حکومت سیاسی دوکان چمکا رہی ہے :شعیب صدیقی
لاہور۔20فروری :۔( )پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کے آب و ہوا پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ عام شہریوں کو بھی کوئلے کے جلنے سے پیدا ہونے والے دھویں اور گرد و غبار سے مضر صحت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا پی ٹی آئی کے ایم پی اے شعیب صدیقی کی طرف سے جمع کرائی جانے والی اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بند ہونے اور متروک قرار دیے جانے والے کول پراجیکٹ پنجاب حکومت سیاسی دوکان چمکا رہی ہے جبکہ حقائق یہ ہیں کہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے خطرناک نتائج پر کئی ایک رپورٹیں منظر عام پر آ چکی ہیں ایسا کرنے سے نہ صرف درجہ حرار ت میں انتہائی اضافہ ہو جاتا ہے بلکہ آکسیجن کی کمی ہو نے کے باعث جانداروں کیلئے سانس لینا بھی دشوار ہو جا تا ہے شعیب صدیقی نے قرار داد میں کہا ہے کہ کوئلے کے دھوئیں سے فضائی آلودگی انتہائی حد تک بڑھ جائے گی بچو ں کی ہلاکتیں ہوں گے اور معذور بچے پیدا ہونے شروع ہو جائیں گے اسی طرح پرندوں کی نسل کشی اور دودھ دینے والے جانوروں میں بیماری کے علاوہ دودھ دینے کی صلاحیت میں کمی اور افزائش نسل کی استطاعت بھی کم ہو جائے گی شعیب صدیقی نے اپنی قرار داد میں نشاندہی کی ہے کہ دیگر تمام ممالک اپنے کول پراجیکٹ بند کر چکے ہیں جبکہ ساہیوال کے اہم مقام قادر آباد میں تھر کے بجائے درآمد شدہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا پلانٹ گردو نواح کے اضلاع اوکاڑہ ،پاکپتن ، بہاولنگر اور فیصل آباد کے نواحی علاقوں کی زرخیز زمینوں کی تباہی کا باعث بنے گا اسی طرح وہاں بسنے والے انسان ما ل و مویشی اور چرند پرند کی صحت کو بھی خطرات لاحق ہو جائیں گے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے ذریعے وفاقی حکومت سے باضابطہ مطالبہ کیا جائے کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو انسانی و حیوانی صحت اور زرعی اجناس کی پیداوار کو لاحق خطرات سے بچانے اور محفوظ بنانے کیلئے فی الفور بند کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں ۔ ****ٍ

20-febPTI NEWS RESOLUTION OF MPA SHOAIB SIDDIQUI 20-2-2017