Press Release of (MPA) Shoaib Siddiqui

Tuesday, 14 February 2017 09:27 | READ 30 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
پاکستان کرکٹ ٹیم پر الزامات کے خلاف تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کر دی گئی
پی سی بی میں سیاسی طور پر سیاسی پنکچر لگا کر نجم سیٹھی کو ایڈ جسٹ کیا گیا ۔ایم پی اے شعیب صدیقی
لاہور ۔13فروری ؛۔( ) پاکستان تحریک انصا ف کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی پستی اور تباہی ایک بین الا قوامی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جاری و ساری ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکر دگی نے پاکستان بورڈ (پی سی بی ) اور پاکستان کرکٹ ٹیم پر سوالیہ نشان لگائے ہوئے ہیں ،کروڑوں اربوں روپے کے اخراجات کے باوجود نتائج مایوس کن ہیں اس کی بنیا دی وجہ پی سی بی کی روائتی ہٹ دھرمی اور بے جا سیاسی مداخلت ہے ،پی سی بی میں سیاسی طور پر سیاسی پنکچر لگا کر نجم سیٹھی کو ایڈجسٹ کیا گیا ۔نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) شروع کروا کر پی سی بی اور حکومت کے اربوں روپے کے اخرجات کرائے اور جمع وصول "زیرو "اوراب کھلاڑیوں کا مبینہ جوئے میں شامل ہونا نجم سیٹھی کے کردار کو مزید مشکوک بناتا ہے ۔شعیب صدیقی نے قرار داد میں کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کر تا ہے کہ نجم سیٹھی کو فی الفور پاکستان کر کٹ بورڈ ( پی سی بی ) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سے بر طرف کر کے علیحدہ کیا جائے ۔
***

13-febPTI NEWS MPA SHOAIB SIDDIQUI RESOLUTION 13-2-2017