(MPA) Shoaib Siddiqui (30 Jan,2017)

Tuesday, 31 January 2017 08:32 | READ 92 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
تحریک انصاف کی ایوان صدر میں لفظ "پاکستان"لکھے ہوئے سگریٹ کی تیاری کے خلاف قرار داد
سگریٹ کے ساتھ پاکستان کا نام بھی سلگایا جا تا ہے ، پابندی لگائی جائے :ایم پی اے شعیب صدیقی
لاہور۔30جنوری:۔( )پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ایوان صدر پاکستان کیلئے خصوصی طورپر سگریٹ تیار کیے جاتے ہیں جن پر حکومت پاکستان کی مہر ثبت ہوتی ہے جس میں واضح طور پر لفظ "پاکستان" لکھاہوا ہے ایوان صدر پاکستان کا اہم اور مقتدر مقا م ہے جہاں سگریٹ کو جب بھی سلگایا جا تا ہے تو دانستہ طور پر لفظ "پاکستان "کو بھی سلگایا جاتا ہے جو نا قابل فہم اور نا قابل برداشت ہے شعیب صدیقی نے قرار داد میں مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کاایوان صدر کیلئے خصوصی طور پر جو سگریٹ تیار کیے جاتے ہیں ان پر سے حکومت پاکستان کی مہر معہ لفظ"پاکستان" کو اس کی توقیر اور اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے نہ لکھا جائے ۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ پاکستان ہم سب کے لیے انتہائی محترم اور مقدس نام ہے جس کا ہر لحاظ سے تحفظ کرنا ہماری آئینی ، اخلاقی،ملی اور مذہبی ذمہ داری ہے سگریٹ پر پاکستان کا لفظ لکھا ہوا ہونا دل آزاری کا باعث ہے جس پر دل گرفتہ ہوکر یہ قرار داد پیش کی ہے امید ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اس پر مناسب کاروائی کرے گا ۔
***

30-janPTI NEWS MPA SHOAIB SIDDIQUI 30-1-2017