(MPA) Shoaib Siddiqui Press Release (27 Jan,2017)

Friday, 27 January 2017 16:37 | READ 414 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
نورا لیگ کی ناکام حکومت نے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ،بجلی وگیس تک میسر نہیں:شعیب صدیقی
ممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی کا این اے122کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ وکارکنوں سے ملاقاتیں
لاہور۔27جنوری :۔( )پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ نورا لیگ کی ناکام حکومت نے غریب آدمی سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے خود ایک دوسرے کو کروڑوں روپے کے تحائف دینے والے عام شہری کو زندگی کی بنیادی سہولتیں بھی مہیا نہیں کر سکے انہوں نے کہا کہ 4سال مکمل ہونے کے بعد بھی لاہور جیسے شہر میں بجلی و گیس تک میسر نہیں شہری سراپا احتجاج ہیں جبکہ حکمران ڈھٹائی کے ساتھ سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں شعیب صدیقی نے این اے122کی مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجربہ کار ٹیم رکھنے والوں کا دعوی کرنے والوں نے پاکستان کو مزید 20سال پیچھے دھکیل دیا ہے اور اپنی تجوریاں بھرنے کے علاوہ نواز لیگ نے ایک دھیلے کا کام نہیں کیا شعیب صدیقی نے کہا کہ این اے122اور پی پی147میں 2003سے لے کر 2007تک عبدالعلیم خان کے دورہ وزارت کے کاموں کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں جنہیں موجودہ حکومت نے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر نان فنکشنل رکھا ہے جس پر عوام نے اضطراب پایا جاتا ہے شعیب صدیقی یونین کونسل188مصطفی آباد میں کونسلر کاشف حفیظ اور پارٹی کارکن محمد انور کے گھر بھی گئے پی ٹی آئی کے مقامی کارکن افضال خان ،راجہ ثاقب ،مبین کمبوہ،تقی شاہ اور حافظ ذیشان بھی اس موقع پر موجود تھے پارٹی کارکنوں نے ایم پی اے شعیب صدیقی کا جگہ جگہ استقبال کیا اور عمران خان اور عبدالعلیم خان کے حق میں نعرے بازی کی ۔
***

27-janPTI NEWS MPA SHOAIB SIDDIQUI 27-1-20172

27-janPTI NEWS MPA SHOAIB SIDDIQUI 27-1-20171