Press Release of (MPA) Shoaib Siddiqui (17 Jan,2017)

Thursday, 19 January 2017 17:07 | READ 195 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
پی ٹی آئی کی وزیر اعظم ہاو ¿س میں کروڑوں روپے کی تزین و آرائش کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد
پہلے سے پر تعیش وزیر اعظم ہاو ¿س پر مزید اخراجات روکے جائیں ،ایم پی اے شعیب صدیقی کا مطالبہ
لاہور۔17جنوری۔:۔( )پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محمد شعیب صدیقی نے وزیر اعظم ہاو ¿س میں ہونے والی کروڑوں روپے کی تزین و آرائش کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان جیسے مقروض اور غریب ملک کے وزیر اعظم ہاو ¿ س میں نئے اے سی ،چلر پلانٹ ،نئے فرنیچر ،بلٹ پروف شیشوں ،نئے دفاتر بنانے ،نئی وی آئی پی لفٹس لگانے اور پرتعیش مزید اخراجات کرنے سے روکا جائے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمران بے دریغ سرکاری روپیہ خرچ کیے جا رہے ہیں شعیب صدیقی نے اپنی قرارداد کے ذریعے صوبائی اسمبلی کے ایوان سے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی ان رپورٹس کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور وزیر اعظم کو مزید اخراجات سے روکا جائے شعیب صدیقی نے کہا کہ یہ کس قدر افسوسنا ک اور شرم کی بات ہے کہ وزیر اعظم کا تعلق جس شہر سے ہے وہاں کے عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں مریض ہسپتالوں کے فرش پر ایڑیاں رگڑ کر مر رہے ہیں ،عوام بجلی ،پانی اور گیس سے محروم ہیں جبکہ وزیر اعظم ہاو ¿س کو کروڑوں روپے کے اضافی فنڈز دیے جا رہے ہیں جو سراسر زیادتی ہے شعیب صدیقی نے اس قرار داد کے ذریعے پنجاب اسمبلی کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف مبذول کرائی ہے ۔
٭٭٭٭

17-janPTI NEWS MPA SHOAIB SIDDIQUI 17-1-2017