(MPA) Shoaib Siddiqui Press Release (10 Jan,2017)

Friday, 13 January 2017 07:55 | READ 267 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
پی ٹی آئی کی طرف سے سرکاری اراضی پر قبضہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار
سوڈ یوال کی یونین کونسل79میں قبضہ مافیا کی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے:ایم پی اے شعیب صدیقی
لاہور۔10جنوری:۔( )تحریک انصاف نے واسا حکام کی سرکاری اراضی پر قبضہ کے خلاف پنجا ب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بعض غنڈہ عناصر اور قبضہ مافیا گروپ کافی عرصے سے سرکاری اراضی ہڑپ کرنے کی کوشش میں تھا جس کا نوٹس نہیں لیا گیا پی ٹی آئی کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے اس اہم معاملے کو زیر بحث لانے کےلئے اسمبلی کی معمول کی کاروائی ملتوی کرنے کی تحریک پیش کی ہے ان کا کہنا ہے کہ مہاجرآباد سوڈی وال ملتان روڈ لاہور میں 15سے 20مرلے واسا کی ایسی اراضی کے گرد چند روز قبل 5جنوری کو پولیس کی موجودگی میں چار دیواری کر لی گئی جہاں 40سے 50ہزار آبادی کے بچوں کو کھیلنے کی سہولت حاصل تھی اہل علاقہ نے اس صورتحال پر احتجاج کیا جبکہ میڈیا نے بھی اس پر آواز بلند کی ایم پی اے شعیب صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ مافیا کی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے اور علاقے کے عوام میں پائے جانے والے غم و غصے ،بے چینی ،خوف اور اضطراب کے پیش نظر اس تحریک کو باضابطہ قرار دے کر اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے شعیب صدیقی نے کہا کہ لاہورکے شہریوں کےلئے پہلے ہی کھیلنے کی جگہوں کا فقدان ہے اور مختلف علاقوں میں خالی قطعہ اراضی پر ایسے قبضے مزید تشویش کا باعث ہیں ان کے دستخطوں سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے ۔
٭٭٭

10-janPTI NEWS MPA SHOAIB SIDDIQUI 10-1-2017