PTI News Abdul Aleem Khan 12-8-2017

Tuesday, 15 August 2017 05:39 | READ 201 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(2 votes)


نواز شریف کی خالی ہاتھ گھر واپسی "لوٹ کے بدھو گھر کو آئے"کے مصداق ہے :عبدالعلیم خان
راولپنڈی سے لاہور کا سفر لوگوں کی مشکلات میں اضافے اور کاروبار کی تباہی کا سبب بنا :تبصرہ
لاہور۔12اگست:۔( ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اقتدار کے ایوانوں سے خالی ہاتھ نواز شریف کی واپسی"لوٹ کے بدھو گھر کو آئے"کے مصداق ہے انہوں نے راولپنڈی سے لاہور کا بے ہنگام سفر کر کے عوامی کی مشکلات میں اضافہ اور کاروبار کی تباہی کا ساما ن کیا عبدالعلیم خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کے جنگلی شیر نے انسانوں کی زندگی عذاب بنادی،نااہلی کا تمغہ سجاکر گھر لوٹنے والے نواز شریف کے استقبال کیلئے پنجاب بھر میں نظام زندگی مفلوج کردیا گیاانہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک میں عدل وانصاف کی حکمرانی کی بنیاد رکھ دی ، سیاست کو کرپشن کا کاروبار بنانے والوں کو اپنا انجام صاف نظر آنے لگا ہے، عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز خاندان کو اپنی بادشاہت ہمیشہ کیلئے ختم ہوتی نظر آرہی،ریلی میں مظلومیت کاشور مچاکر لوٹ مار کے مال کو تحفظ دینے کی کوشش کی جارہی ہے،ذاتی مفادات کی لڑائی کو جمہوریت کی بقا کیلئے جنگ کا نام دے کر عوام کو عدلیہ اور اداروں کیخلاف محاذ آرائی پر اکسایا جارہا ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ تاحیات نااہل نواز شریف کوا یک کونسلر کا الیکشن لڑنے کا حق حاصل نہیں،ان کا ملکی سیاست اور سسٹم میں کوئی کردارنہیں لیکن وفاقی اور پنجاب کی حکومت عوام کی خون پسینے کی کمائی ریلی کے انتظامات پر لگارہی ہے،یونین کونسلرز سے لیکر ڈی سی اوز تک کا عملہ انتظامات اور افرادی قوت اکٹھی کرنے کیلئے سرگرم ہے، عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہروں میں آمدورفت،ٹریفک کا نظام اور کاروبار تباہ کردیئے گئے،کیا سڑکوں پر شور ڈالنے سے عدالت کا فیصلہ تبدیل ہوجائے گا؟انہوں نے کہا کہ ہر دور اقتدار میں ملک کو کرپشن،مہنگائی،لوڈشیڈنگ کے تحفے دینے والے کس منہ سے انقلاب کے دعوے کررہے ہیں،یہ صرف کرپشن اور انتشار پیدا کرسکتے ہیں، عبدالعلیم خان نے کہا کہ جھوٹ کی سیاست کا پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں رہا،سرکاری اخرجات پر کیا جانے والا ریلی ڈرامہ فلاپ ہوچکا،نواز شریف جاتی عمرا میں بیٹھ کرچڑیا گھر کے شیروں کیساتھ دل لگائیں،ملک کے عوام سابق وزیر اعظم کے بعد ان کی باقیات سے چھٹکارا پانے کیلئے بیتاب ہیں، عبدالعلیم خان نے کہا کہ انقلاب نااہل نواز شریف کے سڑکوں پر تماشوں سے نہیں،آئندہ انتخابات میں ووٹوں سے آئے گا،انشاء اللہ پی ٹی آئی اقتدارمیں آکر عمران خان کی قیادت میں احتساب کا عمل تیز تر اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی