PTI News Shafqat Mehmood and Mian Mehmood Ur Rashid media talk

Tuesday, 15 August 2017 05:32 | READ 284 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

 DSC2026

 DSC2056

لاہور ( )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے تمام پاکستانیوں کو 70 وایں یوم آزادی مبارک پیش کی، پوری قوم زندہ ہے اور پاکستان کی کامیابی کے لئے متحد ہے، ہم سب نے مل کر عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو مزید آگے لے کر جائیں، جنہوں نے ملک کو لوٹا ان سے ملک کو بچانا ہے، عوام نے نواز شریف کو ووٹ دیا تا کہ وہ ان کا بھلا کرے مگر انہوں نے اپنے عہد توڑے اور کرپشن کے ذریعے اپنی تجوریاں بھریں۔ ان خیالات کا اظہار شفقت محمود نے این اے 126 کے دفتر گارڈن ٹاؤن میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کے موقع پر کیا،14 اگست کے موقع پر شفقت محمود نے میاں محمود الرشید، حاجی فیاض احمد، چوہدری انور، عاصم شوکت، ندیم احمد،زاہدشیروانی، علی بوبی، تیمور، محمد عمران اور دیگررہنماؤں کے ہمراہ پرچم کشائی اور یوم آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا، شفقت محمود نے کہاکہ ملک میں تعلیم کی کی شرح بہت کم ہے ہسپتالوں کا حال خراب ہے غریب علاج کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے مگر حکمرانوں کو چھینک بھی آئے تو علاج کے لئے بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں،انہوں نے کہاکہ نواز شریف عوام کو گمراہ کر کے نفرت کے بیج بو کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، نواز شریف اعلیٰ عدلیہ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں اور انہیں بُرا بلا کہہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، ساری قوم جانتی ہے کہ آپ نے بددیانتی ہے اور اربوں روپے ملک سے لوٹ کر بیرون ملک منتقل کئے ہیں اور قوم کو غریب کیا ہے، شفقت محمود نے کہاکہ ہم سب کا مقصد پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے اور جمہوریت کو مضبو ط کرنا ہے، عمران خان کی قیادت میں ایسا ملک بنائیں گے جہاں عام آدمی کو انصاف ملے، نواز شریف یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں نا اہل کیا ہے تو ملک نہیں بچے گایہ ان کی غلط فہمی ہے، پاکستان کی حفاظت کرنے کے لئے 20 کروڑ عوام تیار ہیں، میاں صاحب کو اب یاد آرہا ہے کہ آئین میں کیا کچھ غلط ہے، میاں صاحب سمجھتے ہیں کہ 62, 63 ختم کر کے وہ چور دروازے سے دوبارہ اقتدار میں داخل ہو سکتے ہیں یہ ان کی خام خیالی ہے اب ایسا کچھ نہیں ہوگا، صادق اور امین ہونا ہر جمہوریت کے لئے ضروری ہے، نیب میں میاں صاحب اور ان کے خاندان کا ٹرائل ہو گا، نیب کے ٹرائل سے بچنے کے لئے جی ٹی روڈ کا ڈرامہ کیا گیا،تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہاکہ پاکستان کی خاطر قربانیاں دینے والے پاک فوج اور پولیس کے شہیدوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے پاکستان کے لئے قربانیاں دیں اور جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان اب تک حاصل نہیں کر سکے جہاں انصاف حاصل ہو، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ایسا پاکستان بنائے گی جہاں امیر اور غریب کی تمیز ختم کی جائے گی اور ہر ایک کو برابری کی بنیادپر انصاف حاصل ہو سکے، انہوں نے کہاکہ بھارت اور اس کا وزیر اعظم مودی آج بھی پاکستان کو للکار رہا ہے اور وطن عزیز میں بدامنی پھیلانے کے لئے دہشتگردی کررہا ہے، مودی سن لو پاکستان کی عوام اب تمہاری حرکتیں کامیاب نہیں ہونے دیے گی، پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کے ناکام ارادوں کو ناکام بنا دے گی