معصومیت کا راگ الاپنے والوں کا بہت جلد مزید کچھا چٹھا سامنے آنا شروع ہو جائیگا :عبدالعلیم خان

Tuesday, 01 August 2017 08:36 | READ 599 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)


معصومیت کا راگ الاپنے والوں کا بہت جلد مزید کچھا چٹھا سامنے آنا شروع ہو جائیگا :عبدالعلیم خان
نا اہل وزیر پٹرولیم کو وزارت عظمیٰ سونپنا مضحکہ خیز ہے ،نا اہلوں کی ٹیم اکھٹی کی جا رہی ہے ،کارکنوں کو مبارکباد
لاہور۔31جولائی:۔( ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ معصومیت کا راگ الاپنے والوں کا بہت جلد مزید کچا چٹھا سامنے آنا شروع ہو جائے گا اور کہانی ختم سمجھنے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ابھی بہت سے پارٹی باقی ہے جس میں ایسے انکشافات سامنے آئیں گے کہ ان کی" طوطا کہانی" اپنی موت آپ مر جائے گی عبدالعلیم خان نے کامیاب اور شاندار یوم تشکر کے انعقاد پر تمام پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک نا اہل اور کرپشن کے الزامات میں ڈوبے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو وزارت عظمیٰ سونپنا مضحکہ خیز امر ہے جنہیں صرف ماضی کی کاسہ لیسی اور شاہی خاندان سے وفاداری کا صلہ دیا جا رہا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عبوری وزیر اعظم کی نامزدگی کرکے پارلیمانی اقدارکا مذاق اڑایا گیا،اقتدار کی بھوکی نواز فیملی چند ماہ کیلئے بھی کسی غیر کا وجود برداشت کرنے کو تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ جمہوری آمروں کی نظر میں آئین اور قانون وہی درست ہے جسے نواز فیملی کے اقتدار اور کرپشن کا تحفظ مل سکے،ماضی میں عدالتوں پر حملے کرنے والے اس بار لفظی حملوں سے اپنی بھڑاس نکالنے میں مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ مظلومیت کا رونا روکر لوٹ مار،جعلی سازی اور منی لانڈرنگ کی داستانوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ اسحاق ڈارنیب میں ریفرنس کھولے جانے سے قبل ہی بمعہ اہل وایال دبئی فرار ہورہے ہیں دیگر کی خوش فہمیاں بھی جلد دور ہوجائیں گی،نواز فیملی کے باقی افراد، وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کو مال بنانے کی مشین بنانے اور ملک کو گیس بحرانوں کا شکار کرنے والے شاہد خاقان عباسی بھی گرفت میں آئیں گے،وزیر اعظم بننے کا شوق پورا کرنے کے خواہاں شہباز شریف کیخلاف اتنے کیس کھل جائیں گے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ کا رخ کرتے ہوئے گھبراہٹ محسوس کرینگے،انہوں نے کہا کہ ابھی عبوری وزیر اعظم کا انتخاب نہیں ہوا لیکن شہباز شریف پس پردہ رہ کر عملی طور پر معاملات کنٹرول کرنے کیلئے سرگرم ہیں،نواز فیملی کو پریشانی لاحق ہے کہ دوسروں کو ڈھیل ملی تو ان کی کمیشن خوری،ریکارڈ ٹمپرنگ اور ناجائز کاموں کاریکارڈ سامنے آنا شروع ہو جائیگا لیکن بکرے کی ماں کب تک خیرمنائے گی،آج بڑے کی باری آئی ہے تو کل چھوٹوں کی بھی آئے گی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نااہل نواز شریف کی غلامی کرتے ہوئے قوم کی جذبات سے کھیل گئے، اب وضاحتیں پیش کررہے ہیں،عوام کی نظروں میں کبھی سرخرو نہیں ہوسکتے۔
***