تحریک انصاف سنٹرل پنجاب نے ضلع شیخوپورہ کے 31رکنی تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا

Tuesday, 18 April 2017 13:25 | READ 280 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
تحریک انصاف سنٹرل پنجاب نے ضلع شیخوپورہ کے 31رکنی تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا
صدر عبدالعلیم خان کی طرف سے نوٹیفکیشن و نئے عہدیداروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
انتخابی معرکے کی تیاری کر رہے ہیں ،نواز لیگ سے بڑا جوڑ پڑے گا :عبدالعلیم خان کی گفتگو
لاہور۔15اپریل:۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب نے ضلع شیخوپورہ کیلئے31رکنی تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا ہے پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان کے دستخطوں سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق رانا وحید احمد ،معراج خالدگجر اور رانا عباس پی ٹی آئی ضلع شیخوپورہ کے سینئر نائب صدور ہوں گے جبکہ میاں خالد جاوید،چوہدری لیاقت علی ڈگرا،ذوالقرنین ڈوگر،عمران نصیب ، میاں امجد ورک ، اکمل مان،عجار سورہ ،امجد سکندر لودھی،رخسانہ نواز اور صباحت الطاف چیمہ نائب صدور ہوں گے اسی طرح ضلع شیخوپورہ تحریک انصاف کیلئے محسن رضا بٹر ،وحید بٹر ، عارف مجید رندھاوا ،شہباز ولانہ ،رائے فاروق کھرل،شکیلا ارشد اور عصمت خرم جوائنٹ سیکرٹری ہوں گی اور ملک جاوید کھوکھر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور نوید ریحان ضلع شیخوپورہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے ہیں پی ٹی آئی ضلع شیخوپورہ کیلئے ثاقب غفور ورک سیکرٹری مالیات ، خرم ورک ایڈووکیٹ سیکرٹری لیگل افئیرز اور وسیم باری سیکرٹری ٹیچرز اور ظہیر الدین بابر گل سیکرٹری مینارٹیز اور رانا ذوالفقار احمد پی ٹی آئی شیخوپورہ کے سیکرٹری لیبر نامزد کیے گئے ہیں جبکہ چوہدری خالد محمود سیکرٹری کسان ،محمد عارف گجر سیکرٹری پولیٹیکل ٹریننگ مقرر ہوئے ہیں پی ٹی آئی ضلع شیخوپورہ سکیلئے شاہد ریاض وٹو سیکرٹری پبلسٹی اور رانا محمد تصور سیکرٹری ویلفئیر نامزد کیے گئے ہیں صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان کی ضلع شیخوپورہ کے تمام عہدیداروں کو مبار کباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کیلئے دعاء کی ہے اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عام انتخابات کے معرکے کی تیاری کر رہے ہیں نواز لیگ سے بڑا جوڑ پڑے گا اور ہم کسی کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پنجاب میں واپسی کی خواہش کبھیس پوری نہیں ہو گی آنے والا وقت عمران خان کا ہے جنہوں نے صحیح معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے ۔
***

15-aprPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 15-4-2017