Press Release of MPA Saadia Sohail Rana

Tuesday, 18 April 2017 13:17 | READ 370 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف پنجاب

سعدیہ سہیل رانا رکن پنجاب اسمبلی

پریس ریلیز

لاہور() پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ شریف برادرا ن نے سرکاری وسائل سے انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے۔ الیکشن کمیشن سمیت دیگرادارے اس کا نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم کے سندھ کے جلسہ میں اعلانات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نام کی چیز کہیں نظرنہیں آ رہی۔ قوم کو کر پشن ‘بجلی کی لوڈشےڈ نگ ‘مہنگائی ‘بے روزگاری سمےت دےگر مسائل کا سامنا جوں کا توں ہے۔ مسلم لیگ ن جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام کو مسلسل عذاب کا سامنا ہے ن لیگی حکومت سر کار ی وسائل کو آزاد انہ استعمال کر رہی ہے جبکہ الےکشن کمےشن ”خاموش تماشائی “بنا ہوا ہے۔ پنجاب کے حکمران عوام کے ووٹوں کے تقد س کو پامال کر رہے ہیں۔ یوں لگتا ہے انہیں عوام کے ووٹوں کی کوئی پروا نہیں اور سرکاری وسائل اور سرمائے کے زور پر انتخابات کو ہائی جیک کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ (ن) لےگ پنجاب کے عوام کےلئے عذاب لےگ بن چکی ہے اور عوام اےسے نااہل حکمرانوں کے خلاف گلی محلوں ‘شہروں اور دےہاتوں مےں نفرت کا اظہار کر رہے ہےں۔

15-aprSaadia Sohail Rana 15-04-2017