پاکستان دشمنی پر ہر محب وطن کلبھوشن یادیو کی سر عام سزائے موت کے حق میں ہے :عبدالعلیم خان

Tuesday, 18 April 2017 12:58 | READ 118 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
پاکستان دشمنی پر ہر محب وطن کلبھوشن یادیو کی سر عام سزائے موت کے حق میں ہے :عبدالعلیم خان
نواز شریف کا بھارت سے یکطرفہ دوستی کا خواب چکنا چور ہو گیا ، بھارتی دھمکیوں کا جواب دینا چاہیے
پی ٹی آئی چئیرمین سیکرٹریٹ میں اہم پارٹی رہنماؤں کی مشاورت ، آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال
لاہور۔14اپریل:۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہر محب وطن شہری پاکستان سے دشمنی پر کلبھوشن یادیو کو سر عام سزائے موت دینے کے حق میں ہے اتنے بڑے فیصلے کے بعد بھی نواز شریف کی زبان بندی ناقابل یقین ہے انہوں نے ایک سال تک کلبھوشن کا ذکر نہ کر کے مودی سے حق دوستی ادا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن نواز شریف کا بھارت سے یکطرفہ دوستی کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ معصوم پاکستانی شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہو سکتے کلبھوشن کو ایک نہیں کئی مرتبہ پھانسی ملنی چاہیے انہوں نے کہا کہ یہ کس قدر دیدہ دلیری اورڈ ھٹائی کی بات ہے کہ بھارتی فوج کا حاضر سروس افسر پکڑے جانے کے باوجود الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق پاکستان کو آنکھیں دکھائی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو فوری طور پر بھارتی دھمکیوں کا منہ توڑ انداز میں جواب دینا چاہیے اور ڈپلومیسی کے نام پر کسی قسم کی نرمی کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہیے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی عالمی سطح پر بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے میں ناکام رہا ہے پاکستانی حکومت اقوام متحدہ میں کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کو اجاگر نہیں کر سکی جس کے باعث دشمن کے حوصلے بلند ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب کلبھوشن یادیو کے مسئلے پر خاموشی اختیار کر کے نواز شریف دوبارہ بم کو لات مارنے جیسی فاش غلطی کا اعادہ کر رہے ہیں جس کی انہیں بھاری قیمت اٹھانا پڑے گی ۔
دریں اثناء تحریک انصاف چئیرمین سیکرٹریٹ میں اہم پارٹی رہنماؤں کا اجلاس عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پارٹی کے تنظیمی و سیاسی امور کے علاوہ آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف ماضی کے تجربات سے سبق سیکھتے ہوئے مربوط حکمت عملی اختیار کرے گی اور قومی و صوبائی اسمبلی کی کسی ایک نشست پر بھی نواز لیگ کو فری ہینڈ نہیں دیں گیانہوں نے کہاکہ سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع میں پارٹی تنظیم کو فعال کر دیا گیا ہے حافظ آباد کا ورکرز کنونشن کامیاب رہا ہے اور انشاء اللہ دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکنوں کو موبلائز کریں گے اس موقع پر ایم پی اے شعیب صدیقی ، ظہیر عباس کھوکھر ،اعجاز ڈیال، عثمان ڈار ، ندیم ہارون ،شوکت بھٹی ،نعمان چٹھہ احمد چٹھہ ، ارقم خان ، شعیب تارڑ ،راؤ شاہد ،مہر رضوان ،ملک اعظم ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ،رانا ندیم اور ندیم نثار نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور اپنے اپنے علاقوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
***

14-aprPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 14-4-20172

14-aprPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 14-4-20171