پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی میڈیکل کالجز میں طلبہ کو پاس کرانے والے مافیا کے خلاف تحریک التوا ء

Tuesday, 18 April 2017 12:48 | READ 19 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی میڈیکل کالجز میں طلبہ کو پاس کرانے والے مافیا کے خلاف تحریک التوا ء
پنجاب حکومت پروفیسرز کی ملی بھگت کا نوٹس لے،ایم پی اے شعیب صدیقی کا تحریک التوائے کار میں مطالبہ
لاہور۔14اپریل:۔( )پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی طرف سے میڈیکل کالجز میں پیسوں کے ذریعے طلبہ و طالبات کو نمبردلوانے کے خلاف تحریک التوائے کارپیش کر دی گئی ہے پی ٹی آئی کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی کی طرف سے پیش کردہ تحریک میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کی طالبا سے 60ہزار روپے داخلے کیلئے وصول کیے گئے اور مزید پیسے نہ دینے پر امتحان میں فیل کر دیا گیا اب دوبارہ9اپریل کے اخبارات میں شہ سرخیاں شائع ہوئی ہیں کہ پروفیسرز کی ملی بھگت سے ایسا گروہ سرگرم ہے جو طلبا و طالبات سے امتحانات میں کامیابی کیلئے اضافی رقوم طلب کر رہا ہے اس کا پنجاب حکومت کو فوری نوٹس لیناچاہیے اور والدین اور طلبہ و طالبات میں پائی جانے والی تشویش کو دور کرنا چاہیے شعیب صدیقی نے تحریک التوا ء میں کہا ہے کہ اس اہم مسئلے کو فوری طور پر پنجاب اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے تاکہ اس اہم مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جا سکے ۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہاکہ پنجاب حکومت ہر شعبے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے بالخصوص شعبہ تعلیم اور تعلیمی اداروں کا کوئی پرسان حال نہیں اور قوم کے مستقبل کو بے یا رو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز کے سٹوڈنٹس کو پاس کرانے کیلئے رقوم طلب کرنا سراسر نا انصافی اور زیادتی ہے شعیب صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں ہر عوامی مسئلے کو اجاگر کرتی رہے گی تاکہ عوام سے ہونے والی نا انصافی کو ختم کیا جا سکے ۔
***

14-aprPTI ADJOURNMENT MOTION BY MPA SHOAIB SIDDIQUI 14-4-2017