ہائیکورٹ نے عبدالعلیم خان کی درخواست پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

Tuesday, 18 April 2017 11:20 | READ 46 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف

پریس ریلیز

ہائیکورٹ نے عبدالعلیم خان کی درخواست پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

جسٹس عائشہ ملک نے الیکشن کمیشن سے این اے122کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر جواب طلب کر لیا

20ہزار ووٹوں کا ردو بدل ہوا،4ماہ گزرنے کے باوجود ریکارڈ نہیں دیا گیا :عبدالعلیم خان کا موقف

لاہور۔13اپریل:۔( )لاہور ہائیکورٹ نے عبدالعلیم خان کی درخواست پر این اے122کا انتخابی ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے جسٹس عائشہ اے ملک نے تحریک انصاف کے رہنما اور این اے122سے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر الیکشن کمشنر لاہور کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے تفصیلات کے مطابق این اے122کے ضمنی الیکشن کے بعد عبدالعلیم خان نے لاہور ہائیکورٹ میں ریکارڈ کی فراہمی کیلئے رٹ دائر کی جس پر14دسمبر 2016کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ضلعی الیکشن کمشنر کو حکم دیاکہ تحریک انصاف کو این اے122کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کے ردوبدل ،انتخابی حلقوں کی تفصیلات اور دیگر ریکارڈ مہیا کیا جائے لیکن اُس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اب عبدالعلیم خان نے انیس علی ہاشمی ایڈووکیٹ کی وساطت سے توہین عدالت کی درخواست دائرکی ہے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو19جون تک جواب داخل کرانے کیلئے نوٹس جاری کر دیے ہیں ۔

عبدالعلیم خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ این اے122کے ضمنی الیکشن میں 20ہزار ووٹوں کا ردوبدل کیا گیالیکن 4ماہ گزرجانے کے باوجود متعلقہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا ، اس ضمن میں مسلسل لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے اور الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ سراسر فراڈاور دھوکہ دہی کو دبانے کی کوشش ہے جس میں جعلی سپیکر ایاز صادق کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ دھاندلی پاکستان کے انتخابی نظام کا سب سے اہم مسئلہ ہے جس دن صاف اور شفاف الیکشن ہوئے این اے122کا اصل نتیجہ عوام کے سامنے ہو گا انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری ہونا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے اور انشاء اللہ ہم دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر کے چھوڑیں گے عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ4برس گزر جانے کے باوجود موجودہ حکومت انتخابی اصلاحات میں سنجیدہ نہیں جبکہتحریک انصاف نے ٹھوس اور واضح سفارشات پیش کی ہیں جن پر عملدرآمد کر کے ہی انتخابی نظام کو شفاف بنایا جا سکتاہے

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

اسد عمر کے بہنوئی کے انتقال پرصدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان و دیگرپارٹی رہنماؤں کا اظہار تعزیت
لاہور۔13اپریل:۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے ممبر قومی اسمبلی اسد عمر کے بہنوئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں عبدالعلیم خان نے دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے تحریک انصاف کے رہنماؤں محمد شعیب صدیقی ،ظہیر عباس کھوکھر ،اعجاز ڈیال ، مہر واجد عظیم ، جمشید اقبال چیمہ ،خالد محمود گجر او ر خواجہ جمشید امام نے بھی اسد عمر کے بہنوئی کے انتقال کر اظہار افسوس کیا ہے ۔
***

13-aprPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 13-4-2017

13-aprPTI NEWS 13-4-2017