عمران خان پاکستان کا شاندار مستقبل ہے ، ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے :جہانگیر ترین و عبدالعلیم خان

Tuesday, 18 April 2017 10:34 | READ 55 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
عمران خان پاکستان کا شاندار مستقبل ہے ، ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے :جہانگیر ترین و عبدالعلیم خان
حافظ آباد میں تحریک انصاف ورکرز کنونشن کا انعقاد ،پارٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد میں شرکت
جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کا حافظ آباد میں گندم کی کٹائی کا افتتاح کاشتکاروں سے اظہار یکجہتی
ٍ لاہور ۔11اپریل:۔( ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین اور پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان ہی ملک و قوم کے محفوظ اور شاندار مستقبل کی ضمانت ہیں 30برسوں تک پنجاب پر قابض رہنے والوں نے عوام کے بنیادی مسائل تک حل نہیں کیے سبز باغ دکھانے والوں کا وقت پورا ہو چکا ہے اور اب انہیں کسی نعرے پر دوبارہ اقتدار نہیں ملے گا آج حافظ آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے کہا کہ تخت لاہور ہی نہیں سارا پنجاب شریف برادران کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے اور عوام کا سیاسی شعور اب بیدار ہے دکھاوے کے منصوبے بنانے اور بھاری کمیشن کھانے والے اب اپنی فکر کریں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاناما کے فیصلے کے ساتھ ہی ملک کا سیاسی منظر نامہ بدل جائے گاپی ٹی آئی کے کارکن تیاری کریں عمران خان کے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آ گیا ہے حافظ آباد میں سابق صوبائی وزیر کی شوکت بھٹی کی میزبانی میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں ممبرا ن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی ،ڈاکٹر مرادراس ،پارٹی رہنماؤں ظہیر عباس کھوکھر ، اعجاز ڈیال، مہر واجد عظیم ، نعمان چٹھہ ،سہیل ظفر چیمہ ، علی امتیاز وڑائچ کے علاوہ پی ٹی آئی ضلع حافظ آباد کے صدر شعیب تارڑ ،جنرل سیکرٹری شوکت بھٹی اور مہدی حسن بھٹی کے علاوہ مقامی رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کا ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کرتے ہوئے پارٹی نعرے لگائے اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
دریں اثناء جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے حافظ آباد میں گندم کی کٹائی کا افتتاح کیا اور وہاں موجود کسانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تحریک انصاف بر سر اقتدار آ کر کسانوں کو ان کا حق دلائے گی اور دیگر ملکوں کی طرح کاشتکاروں کیلئے بجلی کم داموں پر فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو ان کے خون پسینے کی کمائی کا ثمر نہیں ملتا جبکہ حکومت نے کسان دشمن پالیسیاں اپنا رکھی ہیں جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے خود گندم کی کٹائی میں حصہ لیا۔
****

11-aprPTI NEWS 11-4-20172

11-aprPTI NEWS 11-4-2017