PTI Press Release of Abdul Aleem Khan 16-4-2017

Sunday, 16 April 2017 20:44 | READ 242 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)


وزراء کی کارکردگی صفرلیکن نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی عروج پر ہے :عبدالعلیم خان
بلند و بانگ دعوے کرنے والوں سے 4برسوں بعد لوڈ شیڈنگ کا جن مزید بے قابو ہو گیا ہے
عبدالعلیم خان کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر پی ٹی آئی اور عمران خا ن کی طرف سے مبارکباد
لاہور۔16اپریل:۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب کے وزراء کی کارکردگی صفر جمع صفر سے آگے نہیں بڑھ سکی لیکن نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی عروج پر ہے جس کی ایک جھلک چئیرمین سینٹ کے استعفیٰ اور واپسی کی شکل میں دیکھنے کو ملی اور دوسری طرف سندھ میں ڈاکٹر عاصم حسین کی بیرون ملک روانگی کی تیاریوں نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ اب مک مکا حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں خاطر جمع رکھیں عوام باریوں سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ کسی قیمت پر جھوٹے وعدے کرنے والوں کو دوبارہ موقع نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ بلند و بانگ دعوے کرنے والوں سے 4برسوں کے بعد بھی لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند ہونے کی بجائے مزید بے قابو ہو گیا ہے اور عوام گرمی شروع ہونے سے پہلے ہی بلبلا اٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ شہروں میں صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی ہے تو دیہی علاقوں کا تو کوئی پرسان حا ل ہی نہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ پانی و بجلی کے وزراء صاحبان لوڈ شیڈنگ کا انتہائی بھونڈا جواز پیش کر رہے ہیں انہیں قوم کو یہ بتانا چاہیے کہ4برسوں کے بعد بجلی کی پیداوار میں کس قدر اضافہ ہوا ہے؟اور لوڈشیڈنگ پہلے سے بھی کیوں زیادہ ہو رہی ہے؟۔
دریں اثناء عبدالعلیم خان نے مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر تحریک انصاف اور عمران خان کی طرف سے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر اقلیت کو آئین کے مطابق حقوق حاصل ہیں اور مسیحوں کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ہے ایسٹر کے مذہبی تہوار پر ہم سب مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں اور ان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں ۔
***