پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کا عبدالعلیم خان کی قیادت میں چکوال کے ضمنی الیکشن میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

Friday, 14 April 2017 08:02 | READ 47 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)


پاکستا ن تحریک انصاف

پریس ریلیز
پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کا عبدالعلیم خان کی قیادت میں چکوال کے ضمنی الیکشن میں بھرپور شرکت کا فیصلہ
لاہور سے تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنوں کی پرجوش انداز میں پی پی23کیلئے تلہ گنگ روانگی
انتخابی مہم میں شرکت ،پولنگ ڈے پر بھرپور موجودگی ،نوا ز لیگ کو دھاندلی کا موقع نہیں دیں گے :عبدالعلیم خان
لاہور۔12اپریل:۔( ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب نے پی پی23چکوال کے ضمنی الیکشن میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پی ٹی آئی صدر وسطی پنجاب عبدالعلیم خان کی قیادت میں لاہور سے پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کا30رکنی وفد تلہ گنگ چکوال کیلئے روانہ ہوا جن میں ممبرا ن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی و ڈاکٹر مراد راس اور پارٹی رہنما ظہیر عباس کھوکھر ، خالد گجر ، مہر واجد عظیم ،آجا سم شریف ، یامین ٹیپو ،نعمان چٹھہ ،نذیر چوہان ،میاں افتخار ،سہیل ظفر چیمہ ،میاں طارق فیروز ،حاجی طاہر نوید ،ملک زمان نصیب ،لکی خان ،راشد ریاض ، گلریز اقبال ،رانا ثاقب ، جمشید امام بٹ ،فرخ جاوید مون اور شیخ عامر شامل تھے جبکہ مختلف اضلاع سے عثمان ڈار،ندیم نثار ،ندیم ہارون ،ارشد ساہی اورارقم خان بھی چکوال کیلئے لاہور سے روانہ ہوئے پارٹی کارکنوں نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پولنگ ڈے کی شام تک وہاں موجود رہیں گے اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم میں شرکت ہم سب کا سیاسی فرض ہے اور انشاء اللہ وسطی پنجاب کی طرف سے چکوال کے ضمنی الیکشن میں بھرپور نمائندگی ہو گی پارٹی کا ہر کارکن چوکنا رہ کر ڈیوٹی دے گا اور ہم نواز لیگ کو دھاندلی کا موقع نہیں دیں گے عبدالعلیم خان نے کہا کہ مک مکا کی سیاست اور ریاستی مشینری کا استعمال نواز لیگ کی سیاست کی اصل پہچان ہے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پی پی23میں جیت انشاء اللہ تحریک انصاف کی ہو گی انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹا ہے اور اب دونوں کی ہمیشہ کیلئے چھٹی ہونے جا رہی ہے چکوال پہنچنے پر عبدالعلیم خان نے اپنے وفد اورپی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی کے ہمراہ پی پی23سے تحریک انصاف کے امیدوار سلطان سرخرو سے اجلاس منعقدکیے اور انتخابی مہم کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا انہوں نے کہا کہ تمام تر حکومتی وسائل کے باوجود حکومتی امیدوار کو پذیرائی حاصل نہیں ہو رہی تلہ گنگ کے عوام حکومت سے سخت نالاں ہیں تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دینے سے لے کر ان سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا اور پینے کے صاف پانی سے لے تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتیں بھی حاصل نہیں انہوں نے انتخابی مہم میں پولنگ ایجنٹوں کی تقرری اور پولنگ کیمپوں کی تشکیل جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں سے محنت اور لگن کے ساتھ انتخابی مہم میں شرکت کی اپیل کی تاکہ لودھراں کی طرح چکوال میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 18اپریل کو پولنگ ڈے پر سنٹرل پنجاب سے مزید کارکن بھی رضاکارانہ طور پر پی پی23میں موجود ہوں گے اور کامیابی عمران خان اور تحریک انصاف کے قدم چومے گی ۔
***

12-aprPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 12-4-20173

12-aprPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 12-4-20171

12-aprPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 12-4-20172