پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر حکو متی صفوں میں انتشار پھیل چکا ہے:عبدالعلیم خان

Friday, 17 March 2017 19:08 | READ 46 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر حکو متی صفوں میں انتشار پھیل چکا ہے:عبدالعلیم خان
نیا سیاسی منظر نامہ تشکیل پا رہا ہے ، عوام کبھی دوبارہ نواز لیگ کو موقع نہیں دیں گے :گفتگو
لاہور۔17مارچ :۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر حکومتی صفوں میں اضطراب اور انتشار پھیل چکا ہے اورقومی دولت لوٹنے والے جلد تنہا ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات کسی وقت بھی منعقد ہو سکتے ہیں جس کیلئے تحریک انصا ف ہر ضلع میں اپنا ہوم ورک شروع کر چکی ہے عبدالعلیم خان نے آج یہاں چئیرمین سیکرٹریٹ میں شیخوپورہ ،گجرانوالہ ، سیالکوٹ ،نارووال اور دیگر اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا سیاسی منظر نامہ تشکیل پا رہا ہے اور مستقبل میں ملک کو کرپٹ اشرافیہ سے نجات ملے گی اور یہی عمران خان اور تحریک انصاف کا مطالبہ تھا انہوں نے کہا کہ عوام قوم کے 5برس ضائع کرنے والی نواز لیگ کو دوبارہ کبھی موقع نہیں دیں گے اور نہ ہی ان کے کھوکھلے نعروں پر دوبارہ یقین کریں گے انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ سمیت نواز شریف اینڈ کمپنی اپنا ایک بھی انتخابی وعدہ پورا نہیں کر سکی اور آج ملک و قوم کے مسائل میں ماضی کی نسبت کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قرضے کئی سو گنا بڑھ چکے ہیں جبکہ مہنگائی ،بے روزگاری اور مسائل کے دیگر جن بوتلوں سے باہر آ چکے ہیں جن پر قابو پانا ان جیسے نکمے اور نا اہل حکمرانوں کے بس کی بات نہیں عبدالعلیم خان نے ملاقات کرنے والوں سے سنٹرل پنجا ب کے مختلف اضلاع کی سیاسی و پارٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ہر ضلع کے حوالے سے بعض اہم فیصلے کیے گئے ۔
ملاقات کرنے والوں میں شیخوپورہ سے آفتاب احمد ڈھلوں ،گجرانوالہ سے ایس اے حمید ،چوہدری طارق گجر ،رانا ساجد شوکت ،خالد عزیز لون ،علی اشرف مغل اور ناصر چیمہ ، سیالکوٹ سے عمر مائیر ،نارووال سے بیرسٹر منصور سرو ر،لاہور سے منصور خان شامل تھے جبکہ صدر پی ٹی آئی لاہور رورل ملک ظہیر عباس کھوکھر نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ان سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ***

17-marPTI NEWS AND PIC ABDUL ALEEM KHAN 17-3-20172

17-marPTI NEWS AND PIC ABDUL ALEEM KHAN 17-3-20171