Press Release of Abdul Aleem Khan (16 Mar,2017)

Thursday, 16 March 2017 13:28 | READ 370 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(1 Vote)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد خود ساختہ سپیکر قومی اسمبلی کو فوری مستعفیٰ ہو جا نا چاہیے :عبدالعلیم خان
حکمرانوں کی بد نیتی سامنے آ گئی، عمران خان اور جہانگیر ترین پوری قوم کے سامنے سر خرو ہوئے
لاہور۔16مارچ:۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف حکومت کے اشارے پر سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے ریفرنس کا خارج ہونا حق اور سچ کی فتح ہے حکمرانوں کی کھلی بد نیتی سامنے آ گئی لیکشن کمیشن نے ان درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے کر ثابت کر دیا ہے کہ نواز لیگ محض سیاسی مخالفت کی بناء پر تحریک انصاف کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے در پے ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آ ف پاکستا ن کے فیصلے کے بعد خود ساختہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے اور اپنی نا اہلیت کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگنی چاہیے انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر عمران خان اور جہانگیر ترین پوری قوم کے سامنے سرخرو ہوئے ہیں حکمران خاطر جمع رکھیں جیسے اب نواز لیگ کو منہ کی کھانی پڑی ہے انشاء اللہ ویسے ہی آنے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی بھرپور کامیابی ایک اور دھچکا ثابت ہو گی عبدالعلیم خان نے کہا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداردوبارہ بے نقاب ہو گئے ہیں ایاز صادق نے وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس کو خارج کر کے اور عمران خان اور جہانگیر ترین کے کیس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا کر جس جانبداری کا مظاہرہ کیا تھا آج اس کا بھانڈہ پھوٹ گیا ہے اور اب ان کے پاس سپیکر جیسے منصب پر فائز رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں ۔
دریں اثنا ء تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی، صدر رورل لاہور ظہیر عباس کھوکھر، پارٹی رہنماؤں جمشید اقبال چیمہ ، اعجاز ڈیال ، مہر واجد عظیم، خواجہ جمشید امام ، عبدالکریم کلواڑاور میاں یامین ٹیپو نے بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تحریک انصاف کے خلاف درخواستیں خارج ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کا جانبدارانہ رویہ افسوسناک ہے انہیں ساری قوم سے معافی مانگتے ہوئے سپیکر کا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے ۔
***

16-marPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 16-3-2017