Press Release of Abdul Aleem Khan (13 Mar,2017)

Tuesday, 14 March 2017 07:05 | READ 496 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
وزراء سیاسی مخالفت کی بجائے محکموں پر توجہ دیتے تو ملک کی یہ حالت نہ ہوتی :عبدالعلیم خان
" موٹو گینگ" سرزنش ہونے پر دوبارہ منظر عام پر آ ہی گئے ، پریس کانفرنسوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا
لاہور۔13مارچ:۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء سیاسی مخالفت کی بجائے اگر اپنے محکموں اور سرکاری بزنس پر توجہ دیتے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی انہوں نے کہا کہ بے روزگاری ،مہنگائی اور افراط زر قومی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے جبکہ حکومت ایشیائی بنک سے مزید 2ارب ڈالر قرضہ لینے کا فیصلہ کر چکی ہے جو اب تک کے 8ہزار ارب روپے کے قرضے میں اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ کبھی جی ڈی پی کا 68فیصد قرضہ نہیں لیا گیا تھا اور یہ معرکہ بھی وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی" تجربہ کار"ٹیم کے سر ہے جنہوں نے کسی شعبے میں رتی برابر بھی بہتری نہیں دکھائی عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر موٹو گینگ اپنی سرزنش ہونے کے بعد دوبارہ منظر عام پر آ ہی گئے ہیں اوروہی رٹی رٹائی کیسٹ سنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا کی طرف سے تمام تر حقائق منظر عام پر لانے کے باوجود وزراء صاحبان کو عقل نہیں آ رہی اور وہ پانامہ کیس کے ممکنہ فیصلے سے خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسی بے بنیاد الزامات پر مبنی پریس کانفرنسوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا اور ملک کو کرپشن سے نجات دلانے کی عمران خان کی تحریک انشاء اللہ ثمر آور ثابت ہو گی عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ کی ڈس انفارمیشن کی مہم اپنی موت آپ دم توڑ دے گی اور حقائق جلد عوام کے سامنے ہوں گے ۔
دریں اثناء عبدالعلیم خان سے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے ملاقات کی اور انہیں لاہور کینٹ کی وارڈ 6کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم پر بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ انشاء اللہ جیت تحریک انصاف کی ہو گی اور پی ٹی آئی کی امیدوار نسیم زہرہ کی انتخابی مہم میں پارٹی کارکن بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔
***

13-marPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 13-3-2017