Press Release of Abdul Aleem Khan (12 Mar,2017)

Monday, 13 March 2017 09:52 | READ 302 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
حکمرانوں کی ترجیحات میں عوامی مسائل کا کہیں ذکر نہیں ،فیصلہ کن مرحلہ بہت نزدیک ہے :عبدالعلیم خان
صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان کی پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مردم شماری میں بھرپور شرکت کی ہدایت
دال اور سبزی کو غریبوں کی پہنچ سے دور کرنے کے بعد مرغی کی قیمت میں اچانک اضافہ بڑا سوالیہ نشان ہے
لاہور۔12مارچ:۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ترجیحات میں عوامی مسائل کا کہیں ذکر دکھائی نہیں دیتا مگر مچھ کے آنسو بہانے کی بجائے نواز لیگ کو قوم کو 4برسوں کا حساب دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ پہلے مفاہمت کی سیاست اور دوستی کی پینگھیں بڑھانے کے بعد اب حکمرانوں کو ایک مرتبہ پھر 60ملین ڈالر کے سوئس بنکوں میں پڑے ہونے کی یاد آ گئی ہے یہ سب نورا کشتی اور سیاسی ڈرامہ ہے جس پر عوام ہر گز کان نہیں دھریں گے عبدالعلیم خان نے این اے122کے دورے کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ نے2013میں بھی پیپلز پارٹی اور زرداری کی مخالفت کے کارڈکو کیش کروایا تھا اور اب ایک مرتبہ پھر ویسی ہی صورتحال کی تیاری کی جا رہی ہے لیکن اب فیصلہ کن مرحلہ بہت نزدیک ہے صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ مردم شماری سمیت حکومت کسی ایسے اقدام کے حق میں نہیں جس کا رتی برابر فائدہ بھی تحریک انصاف کو ہو انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع میں مردم شماری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور انتظامیہ اور فوجی جوانوں کی بھرپور مدد کریں عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ نئی مردم شماری کے بعد تحریک انصاف کے ووٹ بنک میں مزید اضافہ ہو گا اور نوجوان اور خواتین زیادہ بڑی تعداد میں عمران خان کے مشن کو آگے لے کر چلیں گے ۔
دریں اثناء صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان نے مرغی کی قیمت میں اچانک 38روپے فی کلو اضافے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دالوں اور سبزیوں کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کرنے کے بعد مرغی کی قیمت میں راتو رات اضافہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے جس پر چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کا فوری نوٹس لیں ۔ ***

12-marPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 12-3-20172

12-marPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 12-3-20171