Press Release of (MPA) Shoaib Siddiqui (12 Mar,2017)

Monday, 13 March 2017 09:34 | READ 387 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
گڈ فرائیڈے :مسیحی برادری نئے پاکستان کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی :ایم پی اے شعیب صدیقی
ملک میں اقلیتوں کو آئینی حقوق ملنے چاہئیں ، ہر شہری کو مردم شماری میں کردار ادا کرنا چاہیے :چرچ میں گفتگو
لاہور۔12مارچ :۔( )تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کو فرسودہ نظام سے چھٹکارا دلانے کیلئے دیگر شہریوں کی طرح مسیحی برادری بھی نئے پاکستان کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی اور عمران خان کی قیادت میں فلاحی ریاست کا قیام جلد عمل میں آئے گا انہوں نے گڈ فرائیڈے کی تقریب میں مغلپورہ کے سینٹ آ سولڈ چرچ میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اقلیتوں کو آئینی حقوق ملنے چاہئیں تاکہ وہ بھی دیگر شہریو ں کی طرح زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ سکیں انہوں نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو مردم شماری میں آگے آنا چاہیے تاکہ نئی حلقہ بندیوں اور دیگر مسائل کے حل میں مدد حاصل ہو سکے شعیب صدیقی نے مسیحی برادری کو گڈ فرائیڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں ہر مسیحی بھائی تحریک انصاف کو ووٹ دے گا تاکہ 30برسوں سے باریاں لینے والوں سے نجات حاصل ہو سکے ۔
اس موقع پر بشپ آف لاہور عرفان جمیل سینٹ آ سولڈ چرچ کے ریورنڈ عظیم ڈیوڈ ،پادری شاہد معراج ، پادری قیصر ندیم چوزف اور مسز نرگس اظہر نے بھی خطاب کیا اور تحریک انصاف کی طرف سے گڈ فرائیڈے کی تقریب میں اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی بھرپور حمائیت کا یقین دلایا مقررین نے کہا کہ2013اور2015کے ضمنی الیکشن میں این اے122میں مسیحی برادری نے پی ٹی آئی کو ہی ووٹ دیے تھے جسے دھاندلی کے ذریعے تبدیل کر دیا گیا ۔ ***

12-marPTI NEWS MPA SHOAIB SIDDIQUI 12-3-20172

12-marPTI NEWS MPA SHOAIB SIDDIQUI 12-3-20171