Press Release of Abdul Aleem Khan (11 Mar,2017)

Monday, 13 March 2017 09:26 | READ 248 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
وزیر اعظم کی تقریب میں "گو نواز گو" کے نعرے نوشتہ دیوا ر ہیں، حکمران سبق سیکھ لیں :عبدالعلیم خان
پروٹوکول کے رسیا حکمرانوں کو اپنے ہی شہر میں عوام کو مشکلات میں مبتلا کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے
لاہور۔11مارچ:۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم کی تقریب میں "گونواز گو" کے نعرے درحقیقت نوشتہ دیوارہیں جنہیں پڑھتے ہوئے حکمرانوں کو سبق سیکھ لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ پروٹوکول کے رسیا حکمران خاندان کو اپنے ہی شہرکے باسیوں کو مشکلات میں مبتلا کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے عبدالعلیم خان نے کہا کہ جوں جوں پاناما کیس کا فیصلہ اور عام انتخابات کا انعقاد نزدیک آ رہا ہے عوام کے غصے اور حکومت کے بارے میں منفی رد عمل میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ ان کی کسی وضاحت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے منہ پر ہی گو نواز گو کہنے پر مجبور ہو چکے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ حوصلہ رکھے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے چار برسوں کی ناکامیوں کا ضرور بدلہ لیں گے اور اب کسی نعرے پر کان نہیں دھریں گے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی ،بے روزگاری اور امن و امان سمیت موجودہ حکومت کوئی مسئلہ حل نہیں کر سکی اور حالت یہ ہے کہ حکومت بجٹ اخراجات کیلئے بھی بنکوں سے 9کھرب81ارب کے قرضے لے چکی ہے انہوں نے کہا کہ صرف میڈیا میں اشتہاراتی مہم کے ذریعے اپنی کارکردگی پر فخر کرنے والوں کو آئندہ انتخابات میں آٹے دال کا بھاؤمعلوم ہو جائے گا عبدالعلیم خان نے کہا کہ لاہور شہر کو اپنا گڑ ھ سمجھنے والوں کیلئے گو نواز گو کے نعرے آخری وارننگ ہیں اب اس کے بعد ہر طرف تحریک انصاف اور عمران خان ہوں گے کیونکہ کراچی سے خیبر تک عوام ملک گیر تبدیلی لانے کا عہد کر چکے ہیں ۔
***

11-marPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 11-3-2017