Press Release of Abdul Aleem Khan (10 Mar,2017)

Friday, 10 March 2017 15:49 | READ 434 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
لیگی قیادت اپنے اراکین کو لگام دے ، ہتک آمیز رویہ برداشت نہیں کریں گے:عبدالعلیم خان
خواتین کی تضحیک سے ن لیگ کی ذہنیت آشکار ہو گئی، حکمران ہوا دینے کی بجائے ہوش کے ناخن لیں
لاہور۔10مارچ :۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ لیگی قیادت اپنے شتر بے مہار اراکین کو لگام دے نواز لیگی ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف کی میڈیا کے سامنے گفتگو شرمناک ہے اور اس کی وضاحت عذر گناہ بد تر از گناہ کے مترادف مزید مضحکہ خیز اور ذہنی پسماندگی کا اظہار ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکمران موجود ہ صورتحال کو ہوا دینے کی بجائے ہوش کے ناخن لیں تحریک انصاف کی قیادت کے بارے میں ایسا ہتک آمیز رویہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے عبدالعلیم خان نے کہا کہ خواتین کی تضحیک سے نواز لیگ کی ذہنیت آشکا ر ہو گئی ہے یہ کوئی نئی بات نہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو سے لے کر جمائماخان تک کی کردار کشی کیلئے نواز لیگ کی قیادت نے کون کونسے ہتھکنڈے اختیار کیے ؟انہوں نے کہا کہ بظاہر میثاق جمہوریت کرنے والوں کے مزاج آج بھی 90کی سیاست کے ساتھ منسلک ہیں جس کا اظہار نواز لیگ اسمبلی کے اندر اور باہر کرتی رہتی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ میاں جاوید لطیف کی ہرزہ سرائی کے جواب میں وفاقی وزراء کی تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف مو شگافیاں ان کی ڈھٹائی ثابت کرنے کیلئے کافی ہے اور عوام ان کی ذہنی پستی سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس معاملے پر ایوان کے اندر اور باہر سخت پالیسی اختیار کرے گی اور خاص طور پر خواتین کے بارے میں اس غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اپنے رد عمل میں عبدالعلیم خان نے میڈیا کے کردارکو سراہتے ہوئے کہاکہ کیمرے کی آنکھ نے حکمرانوں کی کارستانیاں واضح کر دی ہیں اوراب وزراء کے پاس راہ فرار اختیار کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔

10-marPress Release of Abdul Aleem Khan 10 Mar2017