Press Release of Abdul Aleem Khan (8 Mar,2017)

Wednesday, 08 March 2017 18:23 | READ 209 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
سب جانتے ہیں کہ حکومت کا مدت پوری کرنے کا خواب کسی طوربھی پورا نہیں ہو گا :عبدالعلیم خان
خواتین تحریک انصاف کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ، اقتدار میں آ کربھرپور حقوق دیں گے
لاہور۔8مارچ :۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سب بخوبی جانتے ہیں کہ موجودہ حکومت پانامہ کیس کی دلدل سے نکل پائے گی اور نہ ہی حکمرانوں کا 2018تک کی مدت پوری کرنے کا خواب مکمل ہو گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سمیت کسی کے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن انہیں یا د رکھنا چاہیے کہ ان کی حکومت نے ناکامیوں اور نا اہلی میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے بھی ریکارڈ توڑ دیے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ قومی تاریخ میں برآمدات میں ریکارڈ کمی اور درآمدات میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ قرضوں کی شرح بلند ترین سطح پر ہے جس سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جبکہ حکمرانوں کو سب اچھا کا راگ الاپنے اور غیر ملکی دوروں سے ہی فرصت نہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ خاطر جمع رکھے اب عوام سیاسی نعروں پر نہیں کارکردگی پر ووٹ دیں گے اور خود ساختہ شیروں کی چھٹی ہو جائے گی ۔
دریں اثناء عالمی یوم خواتین کے حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ خواتین تحریک انصاف کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں جنہوں نے دھرنوں ، احتجاج اور جلسوں میں مردانہ وار شرکت کی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست میں خواتین نے نئے رحجان قائم کیے ہیں جن کی دیگر سیاسی جماعتوں میں کمی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ بر سر اقتدار آ کر تحریک انصاف معاشرے میں عورتوں کو بھرپور حقوق دیں گی اور انہیں زندگی کے ہرشعبے میں برابر نمائندگی دی جائے گی اس موقع پر ایم پی اے شعیب صدیقی ،پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں ثانیہ کامران ، مسرت جمشید چیمہ اورڈاکٹر جویریہ نے کہا کہ پڑھی لکھی اور باشعور خواتین معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اور عمران خان کی قیادت میں یہ خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو گا۔ ***

8-marPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 8-3-2017