کرپشن کے خاتمے تک "گو نوا ز گو" کے نعرے حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے :عبدالعلیم خان

Wednesday, 08 March 2017 08:18 | READ 97 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
کرپشن کے خاتمے تک "گو نوا ز گو" کے نعرے حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے :عبدالعلیم خان
آئندہ الیکشن میں عوام فیصلہ کریں گے کہ "جوتا سیاست "کا کون صحیح معنوں میں حقدارہے؟گفتگو
لاہور۔6مارچ :۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک سے صحیح معنوں میں کرپشن کے خاتمے تک گو نوا ز گو کے نعرے حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور عوامی رد عمل ایسے ہی گونجتا رہے گا عبدالعلیم خان نے کہا کہ آواز خلق کو نقارہ خدا سمجھتے ہوئے حکمرانوں نے تھوڑی سی بھی فہم و فراست ہو تو انہیں اقتدار سے علیحدہ ہو جانا چاہیے پی ٹی آئی چئیرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں نواز لیگ کے کرپشن میں ملوث ہونے کے حوالے سے جو کچا چٹھا سامنے آیا ہے اس پر عالمی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے وزراء کی تمام تر وضاحتیں ناقابل قبول ہیں عوام بخوبی جان چکے ہیں کہ سچ کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ساتھ ساتھ قومی اداروں کا غیر موثر ہونا بہت بڑا ظلم ہے جس کے باعث دن بدن قومی خزانے کو لوٹا جا رہا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد آئندہ الیکشن میں اصل فیصلہ عوام کریں گے کہ "جوتا سیاست "کا کون صحیح معنوں میں حقدار ہے اوروہ اپنے ووٹ کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچانے والوں اور عوام کا وقت ضائع کرنے والوں سے بدلہ لیں گے ۔
عبدالعلیم خان نے مختلف اضلاع سے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ قومی مسائل کے حل کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا متفقہ لائحہ عمل زیادہ موثر ثابت ہو سکتا ہے کسی کی سولو فلائٹ سے بات نہیں بنے گی عوام جانتے ہیں کہ ملک میں اصل اپوزیشن پی ٹی آئی اور عمران خان ہی ہیں جنہوں نے آخر کار حکمرانوں کو تلاشی دینے پر مجبور کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ہر ضلع میں ٹھوس اور جاندار سیاسی حکمت عملی کے ذریعے کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ وہ خود مختلف اضلاع کا دورہ بھی کریں گے تاکہ باہمی مشاورت کے ساتھ پارٹی معاملات کو آگے بڑھایا جا سکے ۔ ***

6-marPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 6-3-2017