اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود نواز لیگ صرف لاہور کے مسائل بھی حل نہیں کر سکی :عبدالعلیم خا ن

Monday, 06 March 2017 05:56 | READ 396 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود نواز لیگ صرف لاہور کے مسائل بھی حل نہیں کر سکی :عبدالعلیم خا ن
مفید منصوبے سیاست کی نذر کرنے والوں کوعوام آئندہ الیکشن میں بری طرح سے مسترد کر دیں گے
عبدالعلیم خان کی کرکٹ بورڈ پر تنقید ،فائنل کے ٹکٹ بیچے نہیں اپنوں کو تقسیم کیے گئے ہیں : خطاب وگفتگو
لاہور۔3مارچ :۔( ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود نواز لیگ صرف ایک شہر لاہور کے بنیادی مسائل تک حل نہیں کر سکی دوسرے اضلاع اور دور دراز کے شہروں کی حالت زار نا قابل بیان ہے انہوں نے کہا کہ صرف سیاسی فائدے اور پوائنٹ سکورنگ کیلئے میٹرو اور اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبوں پر قبرستانوں تک کے فنڈز لگا دیے گئے جس کا عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں عبدالعلیم خان نے این اے122اور پی پی147کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر لوگوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ میاں میر ہسپتال ،جمیلہ آباد سیوریج منصوبے اور تفریحی پارک جیسے عوامی فلاح و بہبود کے مفید منصوبوں کو سیاست کی نذر کرنے والوں کو عوام آئندہ الیکشن میں بری طرح مسترد کر دیں گے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب سپیڈ کا کاغذی نعرہ لگانے والوں کو پنجاب اسمبلی کی ناک کے نیچے دس سال سے زیر التوا ء نئی صوبائی اسمبلی کا منصوبہ کیوں نظر نہیں آتا ؟کیا اس پر قومی خزانے سے رقم خرچ نہیں ہو رہی اور کیا اس کی لاگت میں اضافے کے ذمہ دار موجودہ حکمران نہیں ہیں ؟عبدالعلیم خان نے کہا کہ ان کی پارٹی کا فوکس انشاء اللہ پنجاب بھر میں واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کرنا ہے جس کے لئے سنٹرل پنجاب کے ہر ضلع میں مربوط بنیادوں پر کام شروع ہو چکا ہے اور پی ٹی آئی کا ہر کارکن تن ،من اور دھن کی قربانی دیتے ہوئے تبدیلی لانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر ایم پی اے شعیب صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے عوام عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبوں پر مشکور ہیں جنہیں پینے کے صاف پانی اور علاج معالجے کی سہولتیں بلا تفریق مفت فراہم کی جا رہی ہیں ۔
***

3-marPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 3-3-20172

3-marPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 3-3-20171