Abdul Aleem Khan Press Release (29-02-2017)

Wednesday, 01 March 2017 09:29 | READ 412 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

1fFTFYRDDFCVHJB
پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کا اہم اجلاس ، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی شرکت
صدر مملکت کا اعتراف "قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے" کے مترادف ہے ، قوم کے4برس ضائع ہوئے :عبدالعلیم خان
پی ٹی آئی کے کارکن صف بندی کرتے ہوئے پنجاب میں کلین سویپ کریں گے،اجلاس کے شرکاء کا اظہار خیال
لاہور۔28فروری :۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اہم مشاورتی اجلاس آج یہاں چئیرمین سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع میں آئندہ انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے 48حلقوں میں متفقہ امیدواران لانے کیلئے حکمت عملی تبادلہ خیال ہوا اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن ہر ٹاؤن میں اپنی صف بندی کریں عام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں اور ہمیں2013کے مقابلے میں زیادہ بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترنا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ پی ٹی آئی پنجاب میں کلین سویپ کرے گی اور کسی بھی قیمت پر نواز لیگ کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ قوم کے 4برس ضائع کرنے کے بعد صدر مملکت کے ہر شعبے میں حرام خوری کے اعتراف کو "قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے"مترادف ہی قرار دیا جا سکتا ہے عوام ان کے "ممنون "ہیں کہ انہوں نے آخر کار موجودہ حکمرانوں کی اصلیت سے پردہ اٹھا ہی دیا یہی سب تو عمران خان کہتے ہیں اگر کسی ملک کا صدر ہی بے اختیار اور بے بس ہو گا تو پھر اُس حکومت کا خدا ہی حافظ ہے عبدالعلیم خان نے سنٹرل پنجاب کے اضلاع میں مضبوط تنظیم سازی اور بہتری حکمت عملی پر زور دیا اور بعض اہم فیصلوں کی منظوری دی ۔
صدر سنٹرل پنجاب کے اجلاس میں سیالکوٹ سے عثمان ڈار اورعظیم نوری گھمن ،نارووال سے ندیم نثار اور عارف خان ،گجرات سے چوہدری محمد الیاس اور سلیم سرور جوڑا ،قصور سے ندیم ہارون اور راؤ شاہد قیوم،حافظ آباد سے شعیب تارڑ ،منڈی بہاؤالدین سے فلک شیر رانجھا ، شیخوپورہ سے عمر آفتاب ڈھلوں ،گجرانوالہ سے محمد احمد چٹھہ اور محمد ارقم خان اور ننکانہ صاحب سے پیر ممتاز شاہ اور ارشد ساہی نے شرکت کی اور اپنے اپنے اضلاع کی سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ متفقہ فیصلے کرنے ہیں تاکہ مضبوط سے مضبوط تر امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا جا سکے اجلاس کے شرکاء نے صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فیصلوں کی مکمل تائید کی ممبران صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی اور میاں اسلم اقبال جو سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات بھی ہیں نے اس اجلاس میں شرکت کی اور اپنی رائے کا اظہار کیا ۔
****