Press Release of Abdul Aleem Khan (13 Feb,2017)

Tuesday, 14 February 2017 09:32 | READ 180 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
کیلے کے چھلکے پر کھڑ ی نواز لیگ کی حکومت کسی بھی وقت پھسل سکتی ہے :عبدالعلیم خان
عوام کو کرپٹ حکمرانوں اور بوسیدہ نظام سے جلد نجات ملنے والی ہے :میڈیا سے گفتگو
عبدالعلیم خان کا این اے122کے مختلف علاقوں کا دورہ ،کارکنوں سے ملاقاتیں ،عیادت اور تعزیت
لاہور۔13فروری :۔( ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کیلے کے چھلکے پر کھڑی موجودہ ناکام ترین نواز لیگ کی حکومت کسی بھی وقت پھسل سکتی ہے اور لوٹ ما ر کرنے والوں کیلئے پانامہ کیس آخری دھکا ثابت ہو گا عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کرپٹ حکمرانوں اوربوسیدہ نظام سے جلد نجات ملنے والی ہے جو عمران خان اور تحریک انصاف کی 20سالہ جدوجہد کا ثمر ہو گا انہوں نے کہا کہ ربع صدی سے زیادہ وفاق اور پنجاب میں بر سر اقتدار رہنے والے صرف لاہور شہر کے مسائل ہی حل نہیں کر سکے جبکہ دیگر اضلاع کی صورتحال تو نا قابل بیان ہے جہاں 21ویں صدی میں بھی انسان اور جانور ایک ہی جگہ پانی پینے پر مجبور ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ یکطرفہ پراپیگنڈہ مہم کے ذریعے حکمرانوں کو مزید مہلت نہیں مل سکتی اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں عوام ان کے جھوٹے وعدوں اور خراب ترین کارکردگی کی حقیقت جان چکے ہیں ۔
عبدالعلیم خان نے این اے122کی یونین کونسل 186اور 188انفنٹری روڈ ،مصطفی آباد ، گڑھی شاہو اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور تحریک انصاف کے زخمی کارکن عابی گجر کی عیادت کی وہ پی ٹی آئی کے کونسلر تقی شاہ کے گھر گئے اور ان کی بھابھی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا انہوں نے حاجی عبدالغنی کے چہلم میں بھی شرکت کی عبدالعلیم خان نے پی پی147کے مختلف علاقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے ان کے مسائل معلوم کیے انہوں نے مختلف جگہوں پر درپیش مشکلات کا جائزہ لیا اور ہونے والے ترقیاتی کاموں میں التواء پر تشویش کا اظہار کیا عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس علاقے کے عوام کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلق ہے اس لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس اور فری ڈسپنسریوں کیلئے اس علاقے کو ترجیح دی گئی ہے ،ایم پی اے شعیب صدیقی نے اس علاقوں میں اپنی مد د آپ اور عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے تحت زیر اہتمام ہونے والے کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ این اے 122اور پی پی147کے عوام عبدالعلیم خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی جیب سے کروڑوں روپے عوام کی بلا تفریق فلاح و بہبود پر خرچ کیے ہیں ۔
***

13-febPTI NEWS AND PICTURE ABDUL ALEEM KHAN 13-2-20173

13-febPTI NEWS AND PICTURE ABDUL ALEEM KHAN 13-2-20171

13-febPTI NEWS AND PICTURE ABDUL ALEEM KHAN 13-2-20172