Press Release of Abdul Aleem Khan (12 Feb,2017)

Tuesday, 14 February 2017 09:17 | READ 333 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
تحریک انصاف کا سنٹرل پنجاب کے پانچ اضلاع میں تنظیمی ڈھانچے کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری
اسلم اقبال سیکرٹری اطلاعات ،عمر آفتاب شیخوپورہ ، ندیم ہارون قصور ، احمد چٹھہ گجرانوالہ کے صدر مقرر
دیگر اضلاع میں بھی جلد عہدیداران کا اعلان ہو گا ، کارکن الیکشن کی تیاری کریں :عبدالعلیم خان
لاہور ۔12فروری:۔( )پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے وسطی پنجاب کے 5اضلاع کیلئے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق ضلع قصور کے صد ر ندیم ہارون ، گجرانوالہ کے محمد احمد چٹھہ ،حافظ آباد کے شعیب حیات تارڑ ،ننکانہ صاحب کے ممتاز علی شاہ اور شیخوپورہ کے عمر آفتاب ڈھلوں صدر ہوں گے یہ صدور اپنے اپنے اضلاع کیلئے دیگر عہدیداروں کے ناموں کی سفارش کریں گے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کیلئے ایم پی اے میاں محمدا سلم اقبال کو سیکرٹری اطلاعات اور نعمان چٹھہ کو ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مقرر کیا گیا ہے عبدالعلیم خان کے دستخطوں سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی حافظ آباد کے سیکرٹری جنرل مہر رضوان ، قصور کے راؤ شاہد قیوم ،ننکانہ صاحب کے محمد ارشد ساہی جنرل سیکرٹری ہوں گے جبکہ باقی اضلاع کے صدور اپنی تنظیم کے ناموں کی فہرست دینے کے ذمہ دار ہوں گے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ سنٹرل پنجاب کے باقی اضلاع میں بھی پارٹی تنظیم کا جلد اعلان کر دیا جائے گا تاکہ کارکن آئندہ عام انتخابا ت کی تیاری شروع کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہمیں2013سے بھی بڑے چیلنج کا سامنا ہے چونکہ نواز لیگ نے سرکاری وسائل اور حکومتی مشینری کے ساتھ پراپیگنڈہ مہم شروع کر رکھی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم ہر ضلع میں بہترین ٹیم تشکیل دے رہے ہیں جس سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی اور تمام ورکرز زیادہ سے زیادہ دلجمعی کے ساتھ ملک سے کرپشن کے خاتمے اور نئے پاکستان کی تشکیل کیلئے میدان عمل میں اتر یں گے عبدالعلیم خان نے کہا کہ وسطی پنجاب میں پی ٹی آئی کو مزید فعال کرنے کیلئے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جس سے پارٹی امور کی انجام دہی میں مزید تیزی آئی گی اور ہر ضلع میں بہتر سے بہتر سیاسی حکمت عملی تشکیل دی جا سکے گی ۔
****

12-febPTI NEWS AND PIC ABDUL ALEEM KHAN 12-2-201

12-febPTI NEWS AND PIC ABDUL ALEEM KHAN 12-2-2011