Press Release of Abdul Aleem Khan (29 Jan,2017)

Monday, 30 January 2017 17:10 | READ 129 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
ترقی کا دعوی کرنے والی حکومت گورنر سٹیٹ بینک کی رپورٹ پر غور کرے :عبدالعلیم خان
حکومت کی جلد چھٹی ہونے والی ہے ، پی ٹی آئی کی عوامی رابطہ مہم جاری رہے گی :خطاب
لاہور۔29جنوری:۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نام نہاد ترقی کا دعوی کرنے والوں کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ پر غور کرنا چاہیے اور صرف 6ماہ میں 3.6ارب ڈالر کا خسارہ اور 3.9فیصد کی مہنگائی کا عوام کو جواب دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ اپنے منہ آپ میاں مٹھو بننے والوں نے ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل جیسے بغل بچہ اداروں سے من پسند سروے لگوا کر خود کو مطمئن کرنے کی کوشش کی جبکہ اصل حقائق کچھ اور ہیں قومی قرضے میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ترسیلات زر میں سست رفتاری واضح ہو چکی ہے جس سے معاشی ترقی کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا اور ملک میں بے روزگاری اور دیگر معاشی خرابیوں میں اضافہ ہو گا ۔
عبدالعلیم خان نے چئیرمین سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل پنجاب میں تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم جاری رہے گی اور عمران خان عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جلد چھٹی ہونے والی ہے اس حقیقت کا احساس ہونے کے بعد ہی حکومتی ٹیم بوکھلاہٹ کا شکا ر ہوئی ہے جس پر خود وزیر اعظم کے وکیل بھی ناراضگی اور عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی سرگرمیوں کو تیز کریں نئے انتخابات کا بگل کسی وقت بھی بج سکتا ہے ہمیں اپنا ہوم ورک مکمل کرنا ہے اور انشاء اللہ اس مرتبہ پی ٹی آئی 2013کے مقابلے میں کہیں زیادہ کامیابی حاصل کرے گی اور نواز لیگ کو ہر شہر میں ٹف ٹائم دیں گے اس موقع پر شیخوپورہ ،قصور ، ننکانہ صاحب ،گجرات،منڈی بہاؤا لدین ،سیالکوٹ اور نارووال سے پارٹی کارکنوں نے اظہار خیال کیا اورتحریک انصاف کی مضبوطی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ ****

29-janPTI NEWS AND PHOTO ABDUL ALEEM KHAN 29-1-20172

29-janPTI NEWS AND PHOTO ABDUL ALEEM KHAN 29-1-20171

29-janPTI PHOTO 29-1-2017