Press Release of Abdul Aleem Khan (26 Jan,2017)

Friday, 27 January 2017 16:27 | READ 241 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
ہر شعبے میںناکام منصوبوں کے "بھوت بنگلے" حکومتی دعوو ¿ں کا منہ چڑا رہے ہیں :عبدالعلیم خان
جعلی سٹنٹوں کے بعد بوگس آئی لینزز مریضوں کے ساتھ گھناو ¿نا مذاق ہے ،حکومت کہیں موجود نہیں
لاہور۔26جنوری:۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت سمیت ہر شعبے میں ناکام منصوبوں کے ©" ©بھوت بنگلے "حکومتی دعوو ¿ں کا منہ چڑا رہے ہیں حکمران بڑے بڑے دعوے کرنے اور اپنے من پسند اداروں سے حکومت کے حق میں بوگس سروے کرانے کو ہی اپنی کامیابی سمجھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق بدل چکے ہیں حکومت کے پاس مہلت بہت کم ہے اور عمران خان کی کامیاب احتجاجی تحریک نے حکمرانوں کی اصلیت کو بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے آج یہاں پی ٹی آئی چئیرمین سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع کے پارٹی رہنماو ¿ں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عملی طور پر حکومت نام کی کوئی شے کہیں موجود نہیں تمام معاملات اللہ کے سہارے چل رہے ہیں بالخصوص ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی حالت سب سے زیادہ دگرگوں ہے جہاں صحت کے شعبے کا مکمل طور پر بیڑہ غرق ہو چکا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں 938میں سے 347ایمبولینسز کا ناکارہ ہونا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے جبکہ دل کے مریضوں کےلئے جعلی سٹنٹوں کے بعد بوگس آئی لینززکی فراہمی کا منظر عام پر آنا مریضوں کے ساتھ گھناو ¿نا مذاق ہے انہوں نے کہا کہ لاہور جیسے شہر کو ڈاکوو ¿ں کے رحم و کرم پر چھوڑنا قابل مذمت ہے ہر طرف اندھیر نگری ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت کے 4برس مکمل ہونے کو آئے ہیں اور لوڈ شیڈ نگ کے خاتمے کا دور تک کوئی امکان نظر نہیں آتا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پر تنقید کرنے والے وزیر بجلی خواجہ آصف کو چین کے ساتھ توانائی کے معاہدے کی تقریب میں بجلی غائب ہو جانے پر ماننا چاہیے تھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے ،کوئی حیا ہوتی ہے اگر تحریک انصاف اور عمران خان پر تنقید کرنے والے وزراءاپنے محکموں پر دھیان دیں تو عوام کو ایسے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
٭٭٭

26-janPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 26-1-2017