Press Release of Abdul Aleem Khan (18 Jan,2017)

Thursday, 19 January 2017 17:20 | READ 179 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
پی ٹی آئی کا 22جنوری کو قصور کا جلسہ ضرور ہو گا،کوئی غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہتے :عبدالعلیم خان
کرپشن میں ملوث حکمرانوں کے انجام کا آغاز ہو چکا ہے ، درباری وزراءاخلاق سے گری ہوئی گفتگو نہ کریں
لاہور۔18جنوری:۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ناکام حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج اپوزیشن کا بنیادی حق ہے انشاءاللہ پی ٹی آئی کا 22جنوری کا قصور کا جلسہ ضرور ہو گا ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہتے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ماضی میں بھی پر امن احتجاج اور رائے عامہ ہموار کرنے کی جدوجہد کی ہے اور اب کرپشن میں ملوث حکمرانوں کے انجام کا آغاز ہو چکا ہے جو اپنے منطقی انجام تک پہنچے بغیر نہیں رکے گا آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت کھلی بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے جس کے باعث پی ٹی آئی کو 22جنوری کےلئے چار دیواری میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اب مجبوراً پی ٹی آئی دیپالپور روڈ کھڈیا ں میں جلسہ عام منعقد کرے گی جہاں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان عوام کے جم غفیر سے خطاب کریں گے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عدالتی کاروائی سے مایوس ہو کر درباری وزراءاخلاق سے گری ہوئی گفتگوپر اتر آئے ہیں اور درجن بھر وزیر روزانہ اپنے محکمانہ کام کرنے کی بجائے کرپٹ وزیر اعظم کا دفاع کرتے نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ شریف فیملی پر لگنے والے الزامات کا جواب دینے کی بجائے الٹا عمران خان اور شوکت خانم ہسپتال پر کیچڑ اچھالنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا اگر پاناما لیکس میں شریف خاندان کا نام نہ آتا تو یہ حقائق منظر عام پر نہ آتے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں ملک کو صاف اور شفاف نظام دینے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں جو انشاءاللہ بہت جلد ثمر آور ہو گی ۔
٭٭٭

18-janPTI NEWS ABDUL ALEEM KHAN 18-1-2017