President Denmark Meets Abdul Aleem Khan

Thursday, 19 January 2017 17:11 | READ 80 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
تحریک انصاف ڈنمارک کے صدر میاں طارق جاوید کی صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان سے ملاقات
عمران خان آج بھی اوورسیز میں مقبول ترین پاکستانی شخصیت ہیں ، مستقبل پی ٹی آئی کا ہی ہے :گفتگو
لاہور۔17جنوری:۔( )پاکستان تحریک انصاف ڈنمارک کے صدر میاں طارق جاوید نے لاہور میں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال اور اہم پارٹی امور پر رتبادلہ خیال کیا چئیرمین سیکرٹریٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملکی معاملات میں دلچسپی ،پاکستان سے کرپشن کے خاتمے اور ملک کو صاف اور شفاف نظام دینے کے حوالے سے نئی نسل میں پائے جانے والے رحجان پر گفتگو ہوئی میاں طارق جاوید نے بتایا کہ امریکہ اور یورپ سمیت اوور سیز پاکستانیوں میں آج بھی عمران خان مقبول ترین شخصیت ہیں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانی عمران خان کو ہی ملک و قوم کےلئے نجات دہندہ سمجھتے ہیں اپنی گفتگو میں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے نئی سیاسی راہ متعین کر دی ہے جس میں روائتی سیاست کرنے والوں کی اب کوئی گنجائش نہیں انہوں نے کہا کہ مستقبل پی ٹی آئی کا ہی ہے اور انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز کو صحیح معنوں میں امن و آشتی کا گہوارا بنائیں گے عبدالعلیم خان نے میاں طارق جاوید کی پارٹی کےلئے خدمات کو سراہا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ملاقات میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محمد شعیب صدیقی نے بھی شرکت کی اور پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی طرف سے اب تک کی کاروائی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے جس کی نشاندہی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے کی جاتی ہے انہوں نے میاں طارق جاوید کو پنجاب اسمبلی کی کاروائی دیکھنے کی دعوت بھی دی ۔ ٭٭٭٭

17-janPTI NEWS AND PIC ABDUL ALEEM KHAN 17-1-20172

17-janPTI NEWS AND PIC ABDUL ALEEM KHAN 17-1-20171