Press Release of Abdul Aleem Khan (11 Jan,2017)

Friday, 13 January 2017 08:16 | READ 231 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان 22جنوری کو قصور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے :عبدالعلیم خان
16رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل ،ہر ضلع میں عوامی رابطہ مہم کے ذریعے کارکنوں کو موبلائز کریں گے
صدر سنٹرل پنجاب سے پی ٹی آئی ضلع قصور کے اہم رہنماو ¿ںکی ملاقاتیں و انتظامات پرتفصیلی مشاورت
لاہور۔11جنوری:۔( )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے بتایا ہے کہ عمران خان 22جنوری بروز اتوار قصور میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کےلئے پارٹی کی 16رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنوینر ندیم ہارون ہوں گے جبکہ خورشید محمود قصوری ، سردار طالب نکئی ،راو ¿ مظہر حیات ، رانا امتیاز احمد خان ،امجد طفیل ،سردار نبی احمد ، سردار محمد حسین ڈوگر ، سردار فاخر،بیرسٹر شاہد مسعود ،نوید رضوی ،مسز مسعود بھٹی ، میاں فاروق انصاری ،راو ¿ شاہد ، حسن علی خان اور تنویز جوئیہ اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے جو جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے عبدالعلیم خان نے آج یہاں پی ٹی آئی چئیرمین سیکرٹریٹ میں خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی ہر ضلع میں عوامی رابطہ مہم کے ذریعے کارکنوں کو موبلائز کرے گی اور عمران خان سنٹرل پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی جلسوں سے خطاب کریں گے انہوں نے پارٹی رہنماو ¿ں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں تیاریاں شروع کریں عام انتخابات کسی وقت بھی ہو سکتے ہیں اور اس مرتبہ پنجاب میں زیادہ بڑا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاءاللہ22جنوری کا قصور کا جلسہ سنٹرل پنجاب میں عمران خان کےلئے بہت بڑا استقبال ثابت ہو گا جس میں نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک ہو گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مایوس کن کارکردگی کا ثبوت یہ ہے کہ خود وزیر اعلیٰ اپنی بے بسی اور کچھ نہ کرپانے کی دہائیاں دے رہے ہیں اور اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاءاللہ عوام عمران خان کی قیادت میں ملک گیر تبدیلی کے خواب کو ضرور شرمندہ تعبیر کریں گے ۔
اس موقع پر ضلع قصور کے اہم پارٹی رہنماو ¿ں نے عبدالعلیم خان سے ملاقاتیں کیں اور 22جنوری کے جلسے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔ ٭٭٭٭

11-janPTI NEWS AND PHOTO ABDUL ALEEM KHAN 11-1-20172

11-janPTI NEWS AND PHOTO ABDUL ALEEM KHAN 11-1-20171