PTI Submitted audited accounts details in ECP

Friday, 25 August 2017 20:29 | READ 570 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(2 votes)

تحریک انصاف کے سیکرٹری مالیات سردار اظہر طارق کی وفد کے ہمراہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آمد

تحریک انصاف کے مالیاتی امور کے مشیر سراج احمد، جنرل مینجر محمد ارشد اور ایڈمن افسر راشد محمود بھی انکے ہمراہ

تحریک انصاف کی آمدن و اخراجات کی پڑتال شدہ تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروادیں

مالی تفصیلات ملک کی نامور آڈٹ فرم سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد جمع کروائی گئیں

تحریک انصاف کی جانب سے جمع کروائے گئے گوشواروں میں آمدن کے ذرائع مکمل تفصیل کیساتھ درج

مختلف مدآت میں اٹھنے والے سالانہ اخراجات کی پوری تفصیل بھی گوشواروں کا حصہ

آمدن اور ادائیگیوں کیلئے استعمال ہونے والے بنک اکاؤنٹس بھی تحریک انصاف کے گوشواروں میں شامل

تحریک انصاف کی بیرونی تنظیموں کی جانب سے بھھوائے جانے والے عطیات کی تفصیلات بطور خاص گوشواروں کا حصہ

تحریک انصاف پاکستان میں سیاسی فنانسنگ کی بانی ہے، سردار اظہر

چیئرمین تحریک انصاف کی مالی دیانتداری کی پوری دنیا معترف ہے، سردار اظہر

چیئرمین تحریک انصاف نے ہمیشہ مکمل شفافیت اور قانون کی پاسداری کا سبق دیا ہے، سردار اظہر طارق

فخر ہے کہ تحریک انصاف خانہ پوری کیلئے نہیں صحیح معنوں میں اپنی قانون پر عمل کرتے ہوئے اپنی مالی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرواتی ہے، سردار اظہر طارق

چاہتے ہیں کہ دیگر جماعتیں خصوصاً حکومتی جماعت بھی اپنے مالی معاملات میں شفافیت لائے، سردار اظہر طارق

نون لیگ اپنے مالی معاملات میں شفافیت لانا چاہتی ہے تو تحریک انصاف سے سیکھے، سردار اظہر طارق

مرکزی سیکرٹری مالیات تحریک انصاف

منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹececceccc