CM KPK Press Release (15 May,2017)

Thursday, 18 May 2017 10:46 | READ 310 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

بہ تسلیمات پر سیکر ٹری برائے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
ہینڈ آوٹ نمبر۔1 ۔پشاور۔15 مئی2017 ء
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارد کباد دی ہے ۔ ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری مرحلے ایک کے مقابلے دو سے کامیابی قومی ٹیم کی حسن کارکردگی کی عکاس ہے ۔انہوں نے ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان کیئریر کے شاندار اختتام پر دونوں کھلاڑیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں لیجنڈ کھلاڑیوں کی خدمات کو کرکٹ کی تاریخی میں ہمیشہ یادر کھا جائے گا۔
<><><><><><><><>
ہینڈ آوٹ نمبر۔2۔پشاور۔15 مئی2017 ء
وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبے کے سینئر صحافی امجد عزیز ملک کو سپورٹس جرنلسٹس کی بین الاقوامی تنظیم اے آئی پی ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ بیجنگ سے وطن واپسی ہر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلی نے کہا کہ امجد عزیز ملک کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ خیبر پختونخوا کے صحافی کی حیثیت سے صوبے اور ملک کا سافٹ امیج ساری دنیا میں اُبھار رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں کھیلوں کے بین الااقوامی مقابلے پھر سے شروع اور کھیلوں کے میدان آباد ہو جائیں گے۔ وزیر اعلی پرویز خٹک نے یقین ظاہر کیا کہ امجد عزیز ملک صوبے کے سپورٹس جرنلسٹس کے لیے پہلے سے زیادہ مفید ثابت ہوں گے اور انہیں بھی بیرون ملک کوریج کے مواقع فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ امجد عزیز ملک نے کوریا کے شہر پیانگ چنگ میں منعقدہ عالمی تنظیم کے انتخابات میں مجموعی 85 میں سے 75 ممالک کے ووٹ حاصل کر کے ایگزیکٹو کمیٹی کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔ وہ پاکستان کے واحد صحافی ہیں جنہوں نے مسلسل دوسری بار یہ گراں قدر اعزاز حاصل کیا ہے
<><><><><><><>