CM KPK Talking to Mr. Wang Liang, CRE Beijing Construction Engineering Group (BCEG)

Tuesday, 18 April 2017 10:42 | READ 371 TIMES Written by 
RATE THIS ITEM
(0 votes)

Handout No.2 /PESHAWAR/DT: 12-4-2017

The Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Pervez Khattak has acknowledged the fact that People’s Republic of China has achieved highest goals of miraculous development in a very short span of time. “It is because of the tireless hard work of Chinese people that is also exemplary for Pakistanis to follow the pursuit to enter the mainstream of developed world”, he added. The Chief Minister “while thanking the government and people of China for befriending us in every odd hour and extending cooperation in our endeavors for development, hoped that the people of Khyber Pakhtunkhwa would be duly benefitted of the fruits of Chinese prosperity and experience in backdrop of CPEC projects implementation process”.
He was talking Mr. Wang Liang, CRE Beijing Construction Engineering Group (BCEG) Chinese investment company at Chief Minister House, Peshawar who offered large scale investment in various sectors of Khyber Pakhtunkhwa. Mr. Wang revealed that his state owned company enjoyed vast experience of global level in town development, construction and management of various sectors including rail, roads, airports, buildings, energy generation, water supply, sewerage, solid waste and services. He said modernity and dignity of the Chinese capital of 30 million populations spoke the role of this company of the city government that contributed 80% constructions and developments. He told the company also had the principle of training of the manpower on scientific line before launching the projects. He evinced keen interest to participate in the three day Beijing Road Show of KP government as well as to make large scale investment in town planning, construction of highways, high rise buildings, exploitation of minerals, tourism, environment and other numerous sectors. Besides Aamir Kiyani, Mohsin Sheikh and some other local industrialists, provincial Minister for PHE Shah Farman Khan, one window operation incharge of EZDMC Faisal Hayat Khan, principal secretary to the Chief Minister Muhammad Israr Khan and other concerned authorities were also present on this occasion.
The Chief Minister appreciated the arrangements and preparation of EZDMC and provincial departments for the forthcoming Beijing Road Show being started on 16th of this month. He said foreign investors were contacting the provincial government and showing willingness for investment in Khyber Pakhtunkhwa before the Road Show that was the proof of the success of the road show. He said that over 70 vital mega projects were being presented in the road show that covered the needs of our province and people as well as proper utilization of the rich resources and raw material available here. He said interest of the foreign investors in the industrialization of the province due to attractive incentives of the government was indeed a good omen that would ensure a new revolutionary era of the overall development of the province and prosperity of the people. He directed the EZDMC authorities to immediately sit with the investment company and finalize the MoU for investment in the areas of the expertise of the company including town, mineral development and energy generation.
Pervez Khattak said that his government was eager to focus on uniform socio economic development of the entire province in all walks of life instead of focusing on a particular sector or area with a sincere bid to remove the curse of backwardness, poverty and unemployment from the province. He said a comprehensive plan of exploiting the available mineral resources and raw material as well as crystal clear and mineral policy has been chalked out with addition of guarantees and facilitation of the investors under one window operation. He agreed to the fact that cheap manpower was also available in Khyber Pakhtunkhwa like that in China wherein educated but unemployed youth of the province wanted to prove their talent by dint of their hard work in various sectors. He said provincial government was already endvouring to provide proper facilities of trainings and jobs to the unemployed youth that would be the supporting work force for the foreign investors. He asked the authorities concerned to provide the training centers of TEVTA to the company for the purpose so that all districts especially the backward areas of the province got equal share of training and jobs for youth.

بہ تسلیمات پریس سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
ہینڈ آؤٹ نمبر2 پشاور 12اپریل 2017
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اعتراف کیا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین نے اپنے عوام کی شبانہ روز محنت کی بدولت بڑے کم وقت میں کرشماتی ترقی کی ہے اور یہی جذبہ اپنا کرہمارے عوام بھی ترقی کے بین الاقوامی دھارے میں شامل ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے ہر مشکل وقت میں دیرینہ دوستی نبھانے اور تعمیر و ترقی کے ہر عمل میں پاکستان سے مثالی تعاون پر چینی حکومت اور عوام کا تہہ دل کے ساتھ شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ سی پیک کے تناظر میں چینی ترقی اور تجربات سے خیبر پختونخوا کے عوام کو بھی مستفید کرکے خوشحالی کی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں بیجنگ کنسٹرکشن انجینئرنگ گروپ (بیسگ)کے نام سے چین کی ایک بڑی سرکاری سرمایہ کار کمپنی کے سربراہ سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔ کمپنی کے سربراہ وانگ لیانگ نے خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے بتایا کہ بیجنگ کی شہری حکومت کی زیر ملکیت یہ کمپنی ریل، روڈ، ایئر پورٹ، عمارات ، توانائی، آبنوشی، نکاس اور خدمات سمیت تمام شہری تعمیرات و انتظامات میں بین الاقوامی معیار کا تجربہ رکھتی ہے۔تین کروڑ کی بڑی آبادی والے چینی دارالحکومت میں80 فیصد تعمیرات، ریلوے لائن، ایئر پورٹ، سرکاری و کمرشل کثیر منزلہ عمارات، تنصیبات ، شہری منصوبہ بندی اور دن رات کی چکا چوند اس ادارے کی مرہون منت ہے جبکہ تعمیرات سے پہلے افرادی قوت کی جدید بنیادوں پر تربیت ادارے کا اولین اُصول ہے دوست ملک کا ہمسایہ صوبہ ہونے کے ناطے ادارہ بیجنگ روڈ شو میں عملی شرکت کے علاوہ خیبر پختونخوا میں شاہراہوں و فلک بوس عمارات کی تعمیر، معدنیات کی تلاش ، سیاحت ، ماحولیات ، شہری ترقی اور دیگر مختلف شعبوں میں یہاں وسیع بنیادوں پر سرمایہ کاری کی خواہشمند ہے۔ اس موقع پر عامر کیانی ، محسن شیخ اور بعض دیگر مقامی صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کے علاوہ صوبائی وزیر آبنوشی شاہ فرمان خان، صنعتی ترقی کے صوبائی ادارے ازمک کے ون ونڈو آپریشن انچارج فیصل حیات خان ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد اسرار خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے اس مہینے کی 16تاریخ کو شروع ہونے والے تین روزہ بیجنگ روڈشو کے انعقاد کے لئے ازمک اور صوبائی محکموں کی تیاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ روڈ شو سے پہلے ہی سرمایہ کاروں کا صوبائی حکومت سے رجوع اسکی کامیابی کی دلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس روڈ شو میں صوبائی حکومت کی جانب سے 70اہم ترین میگا منصوبے پیش کئے جا رہے ہیں جو ہمارے صوبے اور عوام کی ضروریات اور دستیاب وسائل کے بہتر استعمال سمیت تمام شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں اور پر کشش ترغیبات کے سبب نہ صرف ان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی حوصلہ افزاء ہے بلکہ ان پر عمل درآمد کی صورت میں صوبے کی ہمہ گیر ترقی اور عوامی خوشحالی کا ایک نیا انقلابی دور شروع ہونا بھی یقینی ہے۔انہوں نے ازمک حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر سرمایہ کار کمپنی کے ساتھ بیٹھ کر شہری و معدنی ترقی اور توانائی سمیت ان کی دلچسپی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے معاہدے کو حتمی شکل دیں۔وزیر اعلیٰ نے چینی شہروں بالخصوص بیجنگ کی شاندار تعمیر و ترقی میں فعال کردار پر کمپنی کی تعریف کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ دوستی اور اپنائیت کے جذبے کے ساتھ خیبر پختونخوا کی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی۔پرویز خٹک نے واضح کیاکہ انکی حکومت کسی ایک مخصوص شعبے یا علاقے کی بجائے پورے صو بے اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں صنعتی اور معاشرتی ترقی پر توجہ دے کر یہاں سے پسماندگی ، غربت اور بیروزگاری کے داغ مٹانا چاہتی ہے۔ اس مقصد کیلئے صوبے کے ہر گوشے میں موجود قدرتی وسائل اور مقامی خام مواد کو ترقی دینے کا جامع پلان اور صنعتی و معدنی پالیسیاں وضع کی گئی ہیں اسی بنیاد پر ون ونڈو آپریشن کے تحت مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کیلئے پر کشش مراعات اور ترغیبات کا اعلان بھی کیا گیا ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی سیکورٹی اور سرمائے کی گارنٹی کا معقول بندوبست بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ چین کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی سستی ترین افرادی قوت دستیاب ہے اور تعلیم یافتہ مگر بے روزگار نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد مختلف شعبوں میں شبانہ روز کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتی ہے مگر ضرورت انکی مناسب تربیت اور مواقع فراہم کرنے کی ہے صوبائی حکومت بیروزگار نوجوانوں کو تربیت اور روزگار کے بے شمار مواقع مہیا کرنے کے لئے پورے اخلاص سے کوشاں ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس ضمن میں نمایاں پیش رفت کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے معاہدے کی صورت میں کمپنی کو صوبائی حکومت کے تربیتی ادارے ٹیوٹا کے مراکز کی خدمات حوالے کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ صوبے کے تمام اضلاع با لخصوص پسماندہ علاقوں کے با صلاحیت نوجوانوں کو تربیت اور روزگار کے بہترین مواقع دے کر صوبے کی ترقی اور قومی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔
<><><><><><><>

12-apr12-4-2017 CM Urdu Handout 02